Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) معاشی رجحان مثبت ہونے کے بعد سے روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ امریکی کرنسی کے بھاؤ میں دن بدن کمی ہوتی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام جلد بحال ہونے امید اور حکومتی اقدامات کی بدولت درآمدات کے حجم میں ممکنہ کمی کے باعث زرمبادلہ کی ماکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہے جس سے انٹر بینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی کے بعد امریکی کرنسی کا ریٹ 197 روپے…

مزید پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کا گھر منہدم کر دیا، احتجاج کرنے والوں پر بھی گولیاں برسا دیں۔ ظالمانہ کارروائی جینن شہرمیں کی گئی جہاں صیہونی فورسز نے نہ صرف غریب فلسطینی کے گھر کو منہدم کیا بلکہ احتجاج کرنے والوں پر بھی فائرنگ کر دی۔ اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق چوبیس سالہ بلال کو سینے اورٹانگ میں گولیاں لگیں، فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیگر چھ نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) مشرقی یوکرین میں شدید لڑائی جاری ہے جہاں روسی فوج کا پلڑا بھاری ہے، دوسری جانب روس نے کہا ہے امریکا یوکرین کو میزائل سسٹم فراہم کرکے جلتی پر تیل کا کم کر رہا ہے۔ روس کی مشرقی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے، یوکرینی فورسز کو روسی فوج کے شدید حملوں کے سبب سویئرڈونٹیسک سمیت لوہانسک سے پسپا ہونا پڑ رہا ہے، دوسری جانب روس نے یوکرین کو میزائل سسٹم دینے پر امریکا پرکڑی تنقید کی ہے، روس کا کہنا ہے کہ امریکا جان بوجھ کر جلتی پر تیل کا کام کررہا ہے، یوکرین کو اسلحہ…

مزید پڑھیں

سری نگر : (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر قابض فوج کی گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس سے کئی بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ نجی گاڑی کے اندر ہوا جسے بھارتی فوجیوں نے کرائے پر لیا تھا، زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بھارتی فوج کے مطابق دھماکہ گاڑی میں نصب دستی بم سے ہوا یا کوئی فنی خرابی کے باعث اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 گڑھوال سے تعلق رکھنے والے تین زخمی فوجیوں کی شناخت عجب سنگھ، پروین سنگھ اور پون راوت کے نام سے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایا جا رہا ہے اور آصف علی زرداری تسلیم کر چکے ہیں کہ جو بائیڈن ان کا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں اور ان کے اقدامات سے بےروزگاری بڑھے گی۔ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بہاوالدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز کمیٹی نے خواتین کےتحفظ کے لیے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی تجاویز دے دیں۔ اسٹریٹجک ریفارمز کمیٹی کے مطابق لیڈی ریلوے پولیس فورس کی ٹیمیں ٹرین اسٹیشنز پر تعینات کی جائیں گی۔خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے “سفر سہیلی”موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔ تجاویز کے مطابق پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات ہوں گی،ایمرجنسی نمبر بھی پرنٹ کیا جائے گا۔اسٹیشنز پر لیڈی سب انسپکٹر اور 2…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور حماد اظہر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات میں اسد قیصر کی گرفتاری سے روکا گیا ہے، ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ و دیگر فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں، اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اور ایف آئی اے میں…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) فلم و ٹی وی کی اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے وطن کی محبت میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے بتایا کہ بالی ووڈ سے مجھے آفر ہوئی اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی اداکار کو نہ ہوئی ہو، انہوں نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ میں جانے کی حامی نہیں بھری۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے جیسی بھی ہوں، جس مقام پر ہوں اپنی عوام کی وجہ…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) طویل انتظار اور مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی آنیوالی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کو رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قائداعظم زندہ باد کی شوٹنگ 2019 میں شروع کی گئی تھی اور اسے ابتدائی طور 2020 میں ہی ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔ فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے، ایکشن، کامیڈی مصالحہ فلم میں فہف مصطفی کے علاوہ ماہرہ خان…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز سے چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کی، چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں…

مزید پڑھیں