کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے سمیت تمام وزراء اور سندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کوٹا 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہے کیوں کہ خزانے پر بوجھ کا مطلب عوام پر بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹا کی 40 فیصد کمی سے خزانے پر بوجھ میں کمی آئے گی۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ انتخابات سے قبل مہنگائی اور غربت میں کمی کے لیے قلیل مدتی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی آسمان سے چھوتی ہوئی قیمتوں نے حکومت کو تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ملک میں آئندہ عام انتخابات 15 ماہ میں ہوں گے اور اس دوران ان کا ہدف مہنگائی اور غربت کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ ترک سرکاری ٹیلی ویژن ”ٹی آر ٹٰی“ کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ کہ میرا وژن پاکستان کی…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی نگرانی کرنے والے امریکی وزارت خارجہ کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی پر قدغن ہے اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر برائے بین اقوامی مذہبی آزادی رشاد حسین نے گزشتہ برس کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر حملے، ان کا قتل عام، عبادت گاہوں پر قبضے، دھمکیاں اور املاک کو نقصان پہنچانے جیسے جرائم کو مودی حکومت کے چند افراد یا…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن کے ایک قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست سکونسن کے علاقے ریسین کے ایک قبرستان میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت قبرستان میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اورپولیس نے عوام سے اس سلسلے میں معلومات شئیر کرنے کی اپیل کی ہے۔
لندن: (ویب ڈیسک) کووڈ کی باعث دوسالہ وقفے کے بعد اب برطانیہ میں دوبارہ پنیر کے ساتھ انسانوں کے لڑھکنے کا کھیل شروع ہوگا جسے ’چیز رولنگ‘ کہا جاتا ہے۔ 1826 سے انگلینڈ کے پرفضا اور سرسبز مقام پر ہر سال ایک مقابلہ ہوتا رہا ہے جس میں پنیر کے ٹکڑے کو گول پہیئے کی طرح ڈھلوانی پہاڑ سے لڑھکایا جاتا ہے اور لوگ اس کے تعاقب میں بھی دوڑتے ہیں۔ اس دوران نوجوان زخمی ہوتے، رگڑتے ہیں اور لڑھکتے ہیں۔ تاہم اسے دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد ہرسال یہاں آتے ہیں۔ اب یہ مقابلہ اس اتوار کو ہورہا ہے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) ایک چھوٹے سے ایپل میکنٹوش پی سی جیسا چارجر صارفین میں مقبول ہورہا ہے جو عمررسیدہ افراد کو ایپل کے اولین یک رنگی ڈیسک ٹاپ کی یاد بھی دلاتا ہے۔ شارگیگ نامی کمپنی کے بنائے ہوئے اس چارجر کا نام ’ریٹرو35 جی اے این چارجر‘ رکھا گیا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 35 واٹ بجلی آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے اور بہت تیزی سے اسمارٹ فون میں بجلی بھرتا ہے۔ اس کے اہم خواص میں شامل ہے کہ یہ اس سے ہر طرح کے ایپل اور اینڈروئڈ فون چارج ہوسکتے ہیں۔ اس کی تیزرفتار کارکردگی ایک خاص…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کی ٹیم کو 73 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی میں جاری ویمن انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو کامیابی کے لئے 254 رنزکا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 73 رنز سے ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ پاکستان کی…
کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کے لیے سابق فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو بولنگ کوچ نامزد کردیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق فاسٹ بولر ملنگا آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں لنکن ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ لاستھ ملنگا کے وسیع تجربے اور ٹی20 فارمیٹ کے دوران ڈیتھ اوورز میں بالنگ کی مہارت سے نوجوان کرکٹرز…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کر دیا خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن اور جیا بچن آج اپنی شادی کی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1973 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی امیتابھ اور جیا بچن آج ا پنی شادی کی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھو ں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار کو ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں ۔ بِگ بی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے…
