Author: Khabrain News

ترکی : (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترک صدر نے نیوز کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کبھی بھی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری نہیں دے گا۔ اور دونوں ممالک ترکی کو منانے کیلئےوفود بھیجنے زحمت بھی نہ کریں۔ انہوں نے دونوں…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔ یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی عبدالعلیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔ یاد رہے علیم خان، عمران خان کے پرانے ساتھی تھے لیکن اب ان…

مزید پڑھیں

یوکرین : (ویب ڈیسک) یوکرین نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس قبضے میں لے لیا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ علاقہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کے قریب ہے۔ خارکیف روسی حملے کے بعد سے مسلسل روسی بمباری کی زد میں رہا ہے۔ اب یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے خارکیف خطے سے روسیوں کو نکال دیا ہے اور سرحدی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے ایک…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) دو روز قبل آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اینڈریو سائمنڈ المناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی موت ان کی فیملی، ساتھیوں کے ساتھ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے بھی دکھ کا طوفان لے آئی، اور سب نے الگ الگ انداز میں انہیں یاد کر کے اپنی محبت کا پیغام دیا۔ بھارت میں بھی ان کے ایسے کئی مداح رہتے ہیں، جن میں سے ایک سینڈ آرٹسٹ سدرسن پٹنائک ہیں، جس نے اپنے آرٹ کے ذریعے منفرد انداز میں کھلاڑی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سدرسن پٹنائک نے ساحل سمندر پراپنے ہاتھ…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کھارادر بم دھماکے میں مبینہ طورپراستعمال موٹر سائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تحقیقاتی افسران کے مطابق تباہ شدہ موٹر سائیکل کا چیسز،انجن اور رجسٹریشن نمبر مل گیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل ماضی میں ایک بار چوری ہوئی پھر مل گئی تھی۔ موٹر سائیکل شیخ پرویز رحمان نامی شخص کی نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جس جا 6 ماہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔ پرویز رحمان کے انتقال کے بعد موٹر سائیکل انکے نوکر صابر کو دی گئی تھی۔ صابر نامی شخص کی گرفتاری کیلئے گلستان جوہر کے ایک گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کھارادر دھماکے میں جاں بحق خاتون دوپٹے سپلائی کرنے بازار گئی تھیں۔ کراچی کے علاقے کھارادر میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق خاتون گارڈن شو مارکیٹ کی رہائشی تھیں۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون گھر میں دوپٹے کی تیاری کے بعد کاغذی بازار میں سپلائی کرتی تھی۔ دھماکے کے وقت خاتون مال کی سپلائی کے لئے جائے وقوعہ پر رکشے میں موجود تھی۔جاں بحق خاتون 4 بچوں کی ماں تھی۔ خاتون کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شو مارکیٹ کے قریب ادا کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چین کی ویکسین کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، احسن اقبال و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جنوبی بھارتی فلموں کے سامنے بالی ووڈ فلموں کی مسلسل ناکامی پر شدید برہم ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کنگنا نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ کس طرح ہندی فلموں کے اداکاروں کے بچوں کو فلموں میں موقع دیکر باصلاحیت لوگوں کو محروم رکھا جاتا ہے۔ اداکاروں کے بچوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بالی ووڈ کوئن کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے فن کے سلسلے میں فلم بینوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ہندی فلمیں ساتھ کی فلموں کا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے فاسٹ بالر محمد حسنین کا دوبارہ بائیو مکینک ٹیسٹ کروالیا ہے۔ پی سی بی محمد حسنین کی بالنگ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرے گا۔ محمد حسنین کے پہلے بائیو مکینک ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی حد کے اندر پایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بالر کا ایکشن بھی ری ماڈل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، کپتان بابر اعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا، کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز نے لیکچرز دئیے، لیکچرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کا مقصد واضح کیا۔ سابق کرکٹر مشتاق احمد اور این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید نے بھی تعارفی…

مزید پڑھیں