لاہور: (وییب ڈیسک) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، کروڑوں کی ادویات خاکستر، ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں مگر تاحال آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں، ہسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا میڈیسن سٹور میں موجود کروڑوں کی ادویات جل کر خاکستر ہو گئیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں آتشزدگی کے واقعہ کو نوٹس لے لیا…
Author: Khabrain News
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری نے 2 برس بعد کسی شاہی تقریب میں شرکت کی۔ ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کو 70 برس مکمل ہونے پر منعقدہ شاہی تقریب میں شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ شریک ہوئے، ہیری نے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ چرچ میں مذہبی رسومات ادا کی۔ تقریب میں شریک افراد گرمجوشی سے شہزادہ ہیری سے ہاتھ ملاتے رہے، وزیر اعظم بورس جانسن اور دیگر سیاسی قائدین بھی شریک تھے۔ خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے دو سال پہلے شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا اعلان…
امرتسر: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب میں آپریشن بلیو سٹار کے نام پر ہزاروں سکھوں کے قتل عام کو 38 برس بیت گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن ٹیمپل میں سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی نمائش کی گئی جسے آپریشن کے دوران گولی لگی تھی، نمائش میں گرو گرنتھ صاحب اور گولی دونوں کو عوام کے سامنے رکھا گیا۔ خیال رہے کہ جون 1984 میں بھارتی فوج سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ آور ہوئی تھی جس میں ہزاروں سکھ مارے گئے تھے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجلی بحران پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کو دھچکا لگ گیا اور ایل این جی کی درآمد کیلئے جاری ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایل ایل نے 3 اور 4 جولائی کو ایک کارگو کی ڈیلیوری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا، کمپنیوں کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی کمپنی تکنیکی طور پر کوالیفائی نہ کرسکی، ٹینڈر کے تحت 2 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں، ای این او سی سنگاپور، ٹوٹل انرجائس گیس اینڈ پاور…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے، پارٹی عہدے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکرگزار ہوں، بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ شفقت محمود نے لکھا کہ صحت یاب ہوکر پارٹی کے لئے کام جاری رکھوں گا، پارٹی چیئرمین پنجاب کے لئے نئے صدرکا تقرر کریں۔
برسلز: (ویب ڈیسک) یورپی پولیس نے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سمگل کرنے والے بڑے نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اس دوران 8 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو حراست میں لیا ہے۔ یورپی پولیس ایجنسی یوروپول کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق متعلقہ نیٹ ورک افغان، پاکستانی اور شام سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 ہزار مہاجرین کو غیرقانونی طریقے سے یورپ لے جا چکا ہے۔ یوروپول کے مطابق انسانی سمگلنگ میں 126 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کو آسٹریا سے گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلرز…
لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے خلاف 2 گول سکور کرکے اپنی ٹیم برازیل کو جیت دلانے والے نیمار جونیئر لیجنڈری فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے فٹبالر نیمار نے اپنے ملک کے لئے کھیلتے ہوئے جنوبی کوریا کے خلاف پنالٹیز پر 2 گول سکور کئے۔ خیال رہے کہ اسی کے ساتھ برازیلین فٹبالر لیجنڈری فٹبالر پیلے کے 77 گول کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، نیمار جونیئر کے اس وقت گول کی تعداد 73 ہوچکی ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے مزید…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلیجینس (آئی ایس آئی) کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلیٰ سرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی گئی ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم کے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں کی اہم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نااہلی، بےروزگاری اور نالائقی کے خلاف جاگ اٹھاہے۔ پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سےغلط معاہدے کئے، پی ٹی آئی کے غلط معاہدوں سے عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے پرمجبو رہیں۔ نظم لگی ہے ہم ديکھيں گے، کيا ديکھيں گے آپ؟ جونظمیں آپ پڑرہےہیں اس پرآپ کوشرم آنی چاہیے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آج وزيراعظم کسی ايک صوبے کا نہيں پورے ملک کا ہے، وہ صوبوں ميں آٹا سستا کرنے کی بات کر رہا ہے، آٹے…
آئیووا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست آئیووا کے ایک چرچ کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آئیووا کے چرچ کی کارپارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو ہلاک کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جس وقت چرچ کی کارپارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اُس وقت چرچ کے اندر ایک مذہبی تقریب جاری تھی جس میں درجنوں افراد شریک تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی اجازت سے قبل مقتولین کی شناخت اور…
