Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ طویل مدتی معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ریونیو کو متحرک کرنے اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ناجی بن حسائن نے مزید کہا کہ حال ہی میں عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ کی ششماہی اپ ڈیٹ جاری کی ہے مالی سال 2021 میں بھرپور معاشی بحالی کا تسلسل مالی سال 2021 کی پہلے ششماہی میں برقرار رہا، پھر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گدوپلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی سے ملک کو 40 ارب کا نقصان ہوگیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت توانائی میں گدو تھرمل پاور پلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی کے باعث 40 ارب نقصان کی تحقیقات کیلیے نیب اورایف آئی اے کوخط لکھ کر ریکوری کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کوخط لکھ کرکمیٹی چیئر مین کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین توانائی کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس گزشتہ روزہوا۔ اجلاس میں چیئر مین کمیٹی نے گیس ٹربائن…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) رواں سال کے ابتداء میں ایپل اور گوگل کی جانب سے ایسے ایپلی کیشن ڈیویلپرز کو تنبیہ جاری کی گئی تھی جنہوں نے اپنی ایپلی کیشنز کو طویل مدت سے اپ ڈیٹ نہیں کیا تھا۔ متعدد رپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے کچھ ڈیویلپرز کو نوٹس بھیجے گئے ہیں اور انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنی ایپلی کیشنز کو مخصوص مدت میں اپ ڈیٹ نہیں کیا تو ان کی ایپلی کیشنز کو ایپ اسٹور سے ہٹا دیا جائے گا۔ اب ایک تجزیاتی کمپنی پِکسلیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایپ اسٹور اور پلے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا۔ الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف سماعت ہوئی۔ بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پی پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی تشہیر کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کے دلائل سنے، منحرف ارکان نے کہا کہ انہیں یہ نہیں کہا گیا کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا۔ جس پر وکیل بیرسٹر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کھارا در کراچی میں بم دھماکے کی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔ جاں بحق خاتون کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پیر کو ہونے والے کھارا در دھماکے میں جاں بحق خاتون کی نماز جنازہ ادا کر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اہل خانہ، عزیز واقارب، اہل محلہ سمیت صوبائی وزیر سعید غنی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 35 سالہ ثانیہ دو بیٹے اور دو بیٹیوں کی ماں تھی۔ خاتون ڈوپٹوں کا کام کرتی تھی اسی کیلئے کپڑا لینے بیٹے کے ہمراہ گئی تھی۔…

مزید پڑھیں

کوہاٹ: (ویب ڈیسک) آندھی اور طوفان سے تحریک انصاف کے کوہاٹ میں جلسے کی تیاریاں متاثر ہوگئیں۔ تیز ہواؤں سے جلسہ گاہ میں کارپٹ بکھر گئے، جھنڈے اور پوسٹر اڑ گئے۔ خیال رہے حقیقی آذادی تحریک کے سلسلے میں تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کے لئے اسپورٹس کمپلیکس میں مرکزی قائدین کے لئے چالیس فٹ چوڑا اور تیس فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے، جلسے کی سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ گذشتہ روز صوابی میں پی ٹی…

مزید پڑھیں

یمن : (ویب ڈیسک) یمن میں قیام امن کے بعد پہلی پرواز، یمنی درالحکومت صنعا سے چھ سال بعد پہلی پرواز نے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے اڑان بھری۔ اس پہلی پرواز کے طیارے میں 126 مسافر سوار تھے، صنعا کا ہوائی اڈا 2016 سے کمرشل پراوزوں کے لیے بند تھا، اقوام متحدہ کی ثالثی سے ساٹھ روزہ امن معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ اسی کے ایک حصہ کے طور پر یہ پہلی کمرشل پرواز چلی ہے۔ اس طیارے پر مریض اور ان کے اہل خانہ سوار تھے، جنہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جا رہے تھے۔ ڈیل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت بن سکتی ہے نہ الیکشن کمیشن الیکشن کرا سکتا ہے، انتخابی عمل کا با آعتماد ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شریف اور زرداری جن کے پیسے ڈالرز میں ہیں وہ امیر ہوگئے ہیں اور عام آدمی اور غریب ہوگیا۔

مزید پڑھیں

یواے ای: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی متحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ یواے ای کے سفارتخانے کے مطاق نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، آرمی چیف شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پرتعزیت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

امریکا: (ویب ڈیسک) ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کا ہر لمحہ یادگار ہو، جس کے لیے ہر کوئی مہینوں پلاننگ کر کے منفرد انداز اپناتے ہیں۔ خاص کر دلہا دلہن ایسا فوٹو شوٹ کرانا چاہتے ہیں، جو ان کے سمیت ہر کسی کے ذہن میں نقش ہو جائے، جس کے لیے وہ مختلف انداز کے ساتھ مختلف مقامات کا بھی انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن آج کل ایک ایسا امریکی جوڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس نے اپنے فوٹو شوٹ کو منفرد بنانے کے لیے خود کو ہی آگ لگا لی، چند تصاویر کے…

مزید پڑھیں