کوہاٹ: (ویب ڈیسک) آندھی اور طوفان سے تحریک انصاف کے کوہاٹ میں جلسے کی تیاریاں متاثر ہوگئیں۔ تیز ہواؤں سے جلسہ گاہ میں کارپٹ بکھر گئے، جھنڈے اور پوسٹر اڑ گئے۔ خیال رہے حقیقی آذادی تحریک کے سلسلے میں تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کے لئے اسپورٹس کمپلیکس میں مرکزی قائدین کے لئے چالیس فٹ چوڑا اور تیس فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے، جلسے کی سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ گذشتہ روز صوابی میں پی ٹی…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کے اضافے سے 1833 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام قیمت بڑھ کر ایک لاکھ…
بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، حزب اللہ اور اتحادی جماعتیں پارلیمنٹ میں اکثریت سے محروم ہوگئیں۔ گزشتہ پارلیمنٹ میں حزب اللہ، امل تحریک اور مشال عون کی پارٹی کے پاس 71 نشستیں تھیں جو اب کم ہوکر 62 رہ گئی ہیں جبکہ حکومت سازی کے لیے کم از کم 65 نشستیں درکار ہیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق کئی آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جو حکومت سازی میں اہم کردار ادا کر سکتےہیں، بیروت میں کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی۔
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے جس کے لیے ایک خصوصی مشن بھی حالات کا جائزہ لینے کابل گیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کی بحالی پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور ابتدائی طور پر افغان اہلکار ہی سفارت خانے میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حوالے سے معروف بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم ورکنگ انوائرمنٹ، امن و امان کی صورت حال اور سفارت خانہ…
بنارس: (ویب ڈیسک) بھارت میں انتہا پسندوں نے شہر بنارس کی قدیم گیان واپی مسجد کے سروے کے دوران وضو خانے سے ہندوؤں کے بھگوان شیو کی علامت ’’شیولنگ‘‘ کی برآمدگی کا بھونڈا دعویٰ کرکے مسجد کے احاطے کو سِل کروا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی عدالت نے ایک ہندو انتہا پسند کی درخواست پر بنارس میں واقع تاریخی مسجد گیان واپی کے وضو خانے کو سربمہر کرنے کا حکم دیا جس پر فوری طور پر عمل درآمد بھی کردیا گیا۔ بنارس کی مساجد کی انجمن انتظامیہ کے وکیل رئیس انصاری نے گیان واپی مسجد کے وضو…
اوچ شریف: (ویب ڈیسک) تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو چھڑانے گئی خاتون کی مخالفین نے کلہاڑی کے وار سے ناک کاٹ ڈالی۔ اوچ شریف کے علاقہ موضع بختیاری میں ایک نوجوان کی جانب سے تیز رفتار موٹر سائیکل چلا کر گھروں سے گزرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس دوران شمشاد نامی خاتون جب چھڑانے کے لیے آگے بڑھی تو کلہاڑی کے وار سے اس کی ناک کاٹ ڈالی، تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اوچ شریف رورل ہیلتھ سنٹر…
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا سہ ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل اکتوبر میں پاکستان کا نیوزی لینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے۔ اس سیریز کیلئے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی دو ٹیمیں ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی) کے آپریشنز چیئرمین جلال یونس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی تیسری ٹیم ہونے کا امکان ہے اور سیریز کرائسٹ چرچ میں ہونے جا رہی ہے۔ نیوزی…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا۔ پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ کے دوران ایل سی سی اے گراونڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے نوجوان اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے دنوں کی کرکٹ بہت مشکل تھی، اب شکر ہے کہ حالات نارمل ہوئے ہیں جس سے پہلے جیسا ماحول ملا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کو تمام کرکٹرز انجوائے کررہے ہیں، ہمارے لیے تو عید کا سماں ہے دعا ہے کہ زندگی اسی…
اڈاہو: (ویب ڈیسک) امریکی شخص نے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 111 ٹی شرٹ پہن کر نصف میراتھن دوڑ مکمل کی اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا ہے۔ ڈیوڈ ریشن پہلے ہی گنیز بک کے 200 ریکارڈ رکھتے گنیز بک کے 200 ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی (میتھ) کے فروغ کے لیے اس مہم میں حصہ لیا۔ ریاسٹ اڈاہو کے مشہور پوٹیٹو میراتھن میں انہوں نے 111 ٹی شرٹ پہن کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ واضح رہے کہ میراتھن دوڑ مکمل کرنے کے لیے 26…
ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت کے بھی تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 559 روپے ہوگئی۔ عالمی منڈی میں 28 ڈالر اضافے کے بعد سونا 1828 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری…
