ہارون آباد: (ویب ڈیسک) ہارون آباد کے نواحی علاقے فقیروالی کے گاوں 433 سکس آر میں ٹک ٹاکر محمد عثمان نے گاوں کی مسجد النور کے صحن میں غیر اخلاقی گانے پر ڈانس کیا اور اس کے دوست ہارون نے اسکی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر عثمان اور ویڈیو بنانے والا ہارون چک 433 سکس آر کے رہائشی ہیں گاوں کی مسجد النور کےصحن میں عثمان نے غیر اخلاقی ڈانس کیا اور ہارون نے۔ویڈیو بنائی مسجد کے صحن میں ڈانس کر کے ویڈیو بنا کر مذہبی جذبات مجروح کئے گئے تھانہ فقیروالی…
Author: Khabrain News
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پیر کوہ کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نے سول انتظامیہ کی مدد سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جبکہ کور کمانڈر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پیرکوہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کی مدد سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر کوئٹہ نے مقامی افراد سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہرممکن تعاون کی یقین…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹاپ سے لوئر آرڈر تک ٹیم کی بیٹنگ کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ محمد یوسف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے کنڈیشننگ کیمپ لگایا گیا ہے، کرکٹرز کو پورا سال اس طرح ٹریننگ کا موقع نہیں ملتا، ماضی میں بھی کھلاڑیوں پر مشکل وقت آتا رہا ہے، فواد عالم بھی ٹیسٹ سیریز میں پرفارم نہیں کرسکے، ون ڈے میچز میں ٹاپ آرڈر نے بہترین پرفارم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ون ڈے میچز میں ریکارڈ…
لاہور: (ویب ڈیسک) منحرف اراکین کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں آئینی بحران کے پیش نظر حمزہ شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سنا دی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں کیا جاسکتا، تاہم ان کی نااہلی سے متعلق قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے مگر نوازشریف اور شہباز شریف کو عوامی دکھ و تکالیف کا اندازہ ہے جس کے بارے میں وہ فکرمند بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی فیصلہ ابھی…
کوہاٹ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کے لیے بڑی محنت کی، یہ پھنس گئے ہیں۔ گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اورزرداری مزے لے رہا ہے۔ عدالت نے ہماری اخلاقیات کو گرنے سےبچایا، اور آج کے فیصلے میں منحرف ارکان کے ووٹ کو مسترد کر دیا، جو لوگ اپنے حلقوں ، قوم اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں ، شکر ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروںگا شریف خاندان کے کرپشن کیسز خود…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرٹیکل 63 اے کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائے سنا دی، منحرف رکن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔ مستقبل میں انحراف روکنے کا سوال عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو واپس بھجوا دیا۔ رائے میں کہا گیا ہے کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا، ووٹ شمار نہیں ہو گا جبکہ تاحیات نااہلی یا نااہلی کے معیاد کا تعین پارلیمنٹ کرے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس کے فیصلے کا وقت تبدیل کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ تبدیل کردی گئی ہے جس کے مطابق ریفرنس پر کل فیصلہ نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی پارٹی نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کی تشریح نہیں کی گئی۔ پارٹی کے ارکان اسمبلی ہی کثرت رائے سے فیصلہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرٹیکل 63 اے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو مبارک ہو، لوٹے فارغ ہوگئے۔ خیال رہے کہ آرٹیکل 63 اے کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائے دی، منحرف رکن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے، مستقبل میں انحراف روکنے کا سوال عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو واپس بھجوا دیا۔ اس رائے پر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پے در پے جلسوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ بھی سیاسی پاور شو کے لیے متحرک ہو گئی، اٹک، صوابی، گجرات کے بعد سرگودھا میں بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کے لیے حکمران جماعت تیار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں، اسی دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی متحرک ہوئیں، انہوں نے اٹک ، صوابی اور گجرات میں جلسے کیے۔ دوسری طرف مسلم…
