لاہور: (ویب ڈیسک) پاک سری لنکا ویمن کرکٹ سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 20 مئی سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی، سیریز ساؤتھ اینڈ کلب ڈی ایچ اے میں کھیلی جائے گی۔ قومی خواتین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ بدھ کو اختتام پذیر ہوگا، سری لنکا خواتین ٹیم جمعرات کو کراچی پہنچے گی، آخری روز قومی کپتان کا کیمپ جوائن کرنے کا امکان ہے، انہوں نے دبئی میں لیگ کے باعث شرکت نہیں کی۔ خیال رہے کہ سری لنکا خواتین ٹیم جمعرات کو کراچی پہنچے گی۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا دعویٰ ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج اکثریت کھوچکے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں پر تاحیات نااہلی بھی آگئی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج اکثریت کھو چکے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے پاس 173 ووٹ ہیں، 3 لوگ ن لیگ سےعلیحدہ ہوچکےہیں، صدر مملکت اعتماد کا ووٹ کا کہیں گے تو ان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیربعد وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف جلد از جلد انتخابات کی تجویز پر مشاورت کریں گے۔ منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس بات کا حامی رہا ہوں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاکستان واپس آ جانا چاہیے اور ملک میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ طے شدہ رائے ہے کچھ شعبوں میں اصلاحات کے بعد انتخابی میدان میں اُترا جائے، انتخابی اصلاحات میں کتنا وقت لگتا ہے اس بارے میں کوئی بات فوراً نہیں کہی جا سکتی، سوا سال کی مدت ہی تو ہے اس…
لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں دین کا کام ہوا، جہاں ختم نبوتﷺ پر پہرہ دیا گیا، اُسی کا تقدس پامال کیا گیا، یہ سب کروانے والے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہیں۔ اسمبلی افسران سے میٹنگ کے دوران خطاب میں سپیکر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے آئین اور قانون کے تقدس کو پہلی دفعہ پامال کیا گیا، قوم کے سامنے ایسا کرنے والوں کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے، اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی بُری طرح متاثر ہوئی، جس کی اصلاح، سزا کے ساتھ ضروری…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد میں صبح سے موسم ابرآلود رہنے کے بعد شام کے وقت آندھی چلی جس کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ بارش سے قبل شدید آندھی چلنے سے سڑک کنارے درختوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ دوسری جانب آئیسکو ریجن خصوصاََ اسلام آباد راولپنڈی اور گرد ونواح میں گردوغبار کے شدید طوفان کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر عارضی ٹرپپنگ اور فالٹ سامنے آئے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنے سے انکار کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ صرف پاکستانی افراد سے فنڈز اکٹھے کیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پی ٹی آئی فارن فنڈنگز کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فارا امریکہ قانون اور امریکہ کے مقاصد کے لیے بنا ہے۔ امریکی قانون کا اطلاق پاکستان پرنہیں ہو سکتا۔صرف ملٹی نیشنل کمپنیاں ممنوعہ فنڈنگ میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے اصلاحات کے بغیر فوری طور پر الیکشن میں جانے کی مخالفت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری رپورٹ کابینہ نے مسترد کر دی جبکہ کابینہ نے کراچی میں دہشتگردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو سندھ حکومت سے مل کر امن و امان کے لیے تمام اقدامات اٹھانےکی ہدایت کی۔ کابینہ اجلاس کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ چیف سپریم کورٹ نے سنادیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔ فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ تین دو کی اکثریت سے فیصلہ سنایا جاتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اختلافی نوٹ لکھے جب کہ چیف جسٹس، جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منیب اختر نے اکثریتی رائے دی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ…
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے نکلنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ کابینہ اجلاس میں انصاف فوڈ کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے اور فوڈ کارڈ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ انصاف فوڈ کارڈ کے ذریعے غریب گھرانوں کو آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش مفت ملیں گی اور مجموعی طور پر 10 لاکھ گھرانے انصاف فوڈ کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق گھرانوں کو ماہانہ 2100 روپے دیے…
