مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نمل یونیورسٹی کو پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی زمین کو واپس لے لیا گیا ہے۔ ایک بیان میں عطاتارڑ نے لکھا کہ نمل یونیورسٹی کیلئےجو زمین دی گئی تھی اس فیصلےکو منسوخ کرتے ہیں زمین کیلئے پنجاب حکومت کا نو ٹیفکیشن واپس لیتےہیں۔ عطاتارڑ نے کہا کہ عدالت کافیصلہ ہےکسی این جی اوکوسرکاری زمین نہیں دی جائےگی عمران خان نےنمل یونیورسٹی کیلئےپنجاب حکومت سےزمین لی تھی عمران خان نے8ہزارکنال زمین مانگی تھی جودی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپنےدورشاملات کی 6500 کنال مزید زمین لینےکامنصوبہ بنایا گیا…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گئی۔ رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اڑھائی روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 199 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی نئی حکومت کے دور میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے مہنگا ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے…
پاکستان اور امریکا کی خارجہ پالیسی سربراہان دونوں ممالک کے تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں میں رواں ہفتے نیویارک میں متعدد ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فوڈ سیکیورٹی سے متعلق امریکا کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت اور امریکا کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے لیے آج امریکا پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو زرداری کو 18 مئی کو منعقد ہونے والے ’گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن‘ پر وزارتی اجلاس کے لیے مدعو کیا تھا۔ وزارت خارجہ کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عبد الحفیظ شیخ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبدالحفیظ نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، درخواست گزار اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں، درخواست گزار نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی کال اپ نوٹس جاری ہوا نا ہی کوئی وارنٹ جاری کیے گیے۔ خیال رہے عبد الحفیظ شیخ پر…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم ’جاوید اقبال: دا ان ٹولڈ سٹوری آف آ سیریل کلر‘ نے برطانوی ایشین فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیت لیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 90 کی دہائی کے لاہور کے سب سے بدنام زمانہ سیریل کلر کی حقیقی زندگی کی کہانی پر بنائی گئی فلم جاوید اقبال کو پاکستان میں پابندی کے باوجود یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ مل گیا۔ یاسر حسین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرکے یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ کرائم تھرلر کے مصنف اور ہدایت کار ابو علیحہ کو بہترین ہدایت کار…
میامی: (ویب ڈیسک) اپریل میں ٹویٹر کو خریدنے اور مئی میں خریداری کو عارضی طور روکنے کے اعلان کے بعد اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو طے شدہ رقم 44 ارب ڈالرز سے کم قیمت پر خریدنا چاہتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شہر میامی میں پریس کانفرنس میں ایلون مسک نے ٹویٹر کو طے شدہ رقم سے کم قیمت میں خریدنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 54.20 ڈالرز فی حصص کی پیشکش میں کمی خارج از امکان نہیں ۔ ایلون مسک…
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر جلد سنانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے ایک انٹرویو میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے بتایا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر کا جلد اعلان کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہم میں ایسا کوئی نہیں جو خواتین کی تعلیم کے خلاف ہو۔ افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیاں پرائمری تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول جا رہی ہیں البتہ ہائی اسکولنگ سسٹم میں لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے حوالے…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم چکڑا ایکسپریس کے لیے ویرات کوہلی سے بیٹنگ ٹپس لے رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما ایک بچے کی پیدائش کے بعد اپنی نئی فلم چکڑا ایکسپریس کے ساتھ اداکاری کے میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ایک حالیہ انٹریو میں انوشکا شرما نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی فلم کے لئے اپنے کرکٹر شوہر ویرات سے بیٹنگ کی تجاویز لے رہی ہیں اور ساتھ ہی انہیں اپنی کرکٹ ویڈیوز بھی دکھا رہی ہیں۔ انوشکا شرما نے کہا…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ٹائیگر کے بچوں کی کتیا سے محبت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے چڑیا گھر میں مادہ ٹائیگر نے تین بچوں کو جنم دیا مگر جنم دیتے ہی انہیں خود سے دور کردیا اور دودھ پلانے سے بھی انکار کردیا۔ بچوں کی کمسنی کو دیکھتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ نے بچوں کو لیبریڈر نسل کے کتیا کے قریب کیا، جس نے ٹائیگر کے بچوں کو فوری طور پر اپنایا اور ان کی بھوک بھی مٹائی۔ کتیا کے ساتھ بچوں کا لگاؤ اور اردگرد کھیل…
اسٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) عموماً والدین اس بات پر ناگواری کا اظہار کرتے ہیں کہ ان کے بچے گھنٹوں تک کمپیوٹر یا ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں، کچھ والدین کو یہ فکر بھی لاحق ہوتی ہے کہ ایسا کرنا ان کے بچوں کو کند ذہن کر سکتا ہے۔ لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو گیمز کا اوسط وقت سے تھوڑا زیادہ کھیلا جانا بچوں کی ذہانت بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔ سوئیڈن کے کیرولِنسکا اِنسٹی ٹیوٹ کے محققین نے ایک تحقیق میں یہ مطالعہ کیا ہے کہ کس طرح امریکی بچوں کے…
