Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، ملتان میں چوالیس، بہاولپور، ڈی جی خان میں پارہ چھیالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ نوابشاہ، دادو، موہنجو دڑو میں درجہ حرارت سینتالیس تک جانے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقے سبی میں درجہ حرارت 49 تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ…

مزید پڑھیں

جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ نے ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ادارے میں سرگرمیاں 23 مئی سے بحال ہوں گی،تاہم تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں زیرتعلیم طلباء شیڈول کے مطابق کلاسز لیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں پڑھانے والے تمام چینی اساتذہ وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ تاہم ڈائریکٹرکنفیوشس انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ناصر نے کہا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں سے  انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کو واپس بلالیاگیا ہے۔ ان کا…

مزید پڑھیں

بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کی 21 سالہ اداکارہ چھیتھنا راج چربی کم کرانے کی سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دن قبل بھارتی شہر بینگلورو کے مقامی اسپتال میں اداکارہ نے وزن میں کمی کیلئے کاسمیٹک سرجری کرائی تھی۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد اداکارہ پیچیدگیوں کا شکار ہوگئیں تھی اور پھیپھڑوں میں انفکیشن ہوگیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسیں۔ دوسری جانب اداکارہ چھیتھنا کے والدین بھی بیٹی کی جانب سے سرجری کرانے سے لاعلم…

مزید پڑھیں

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 3 ارب 30 کروڑ روپےکی سنگین مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ مالی بےقاعدگیاں آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں، رپورٹ کے مطابق اسپتال میں 630 ملازمین کی بھرتیوں،آلات کی خریداری اور تعمیرات کی مد میں مالی بے قاعدگیاں ہوئیں، ادویات،طبی اورآئی ٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کی مد میں ایک ارب 43 کروڑ روپےخرچ کیےگئے۔ رپورٹ کے مطابق کے تعمیراتی منصوبوں میں 1 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ 21ہزارروپےکی بےقاعدگی رپورٹ ہوئی، بھرتیوں کی مد میں خزانےکو 47 کروڑ 85 لاکھ روپےکا نقصان ہوا، 241 نرسزکی بھرتیوں میں قواعد و ضوابط…

مزید پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شیعب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ وریندر سہواگ نے  بھارتی ڈیجیٹل شو ‘ہوم آف ہیروز’ میں میزبان سنجے منجریکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا۔ بھارتی ڈیجیٹل شو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شو کی کچھ جھلکیاں شیئر کی گئیں جس میں وریندر سہواگ کا کہنا تھاکہ شعیب اختر اپنا ہاتھ چھپاکر بولنگ کے وقت بھاگتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ…

مزید پڑھیں

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران شہر میں حالیہ دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ماڑی پور میں چھاپہ حالیہ دہشتگردی میں ملوث مطلوب ملزمان کی اطلاع پر مارا گیا تھا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو کر گرفتار  دہشتگرد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی…

مزید پڑھیں

 روس نے یوکرین کے شہرماریو پول کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ روس نے یوکرین میں بڑی فتح حاصل کرلی، یوکرین کے شہرماریو پول کا کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ 250 سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ماریوپول اور کیف میں روسی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ روس نے ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں کو سرحد کے قریب روسی قصبے میں منتقل کردیا۔ یوکرینی فوجی حکام نے کہا ہےکہ بندرگاہ سے فوجیوں کو نکالنے کےلیے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں ۔زخمیوں اور دیگر افراد کو روس کے زیر قبضہ علاقوں سے منتقل کررہے ہیں۔ ماریوپول پر روسی قبضہ جنگ بندی کی کڑی…

مزید پڑھیں

کے الیکٹرک کا 2 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا دعویٰ غلط نکلا۔ شہر میں بجلی کی طلب 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس سے صرف 852 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے۔ کراچی کو اس وقت 2 ہزار 250 میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے، کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی اور دیگر ذرائع سے 1442 میگاواٹ بجلی خریدتا ہے۔ مہنگے فیول کی مد میں صارفین سے اضافی بلز بھی وصول کئے جا رہے ہیں۔ شہر میں 7سے 9 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں

روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمتولی وکلید بردار الشیخ نوری محمد احمد علی پاکستان پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پروقار استقبال کیا گیا۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متولی اورکلید بردار الشیخ نوری محمد احمد علی علی الصباح نجی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے۔ کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پروقار استقبال کیا گیا۔ انہیں پورے اعزاز و اکرام کے ساتھ ایئرپورٹ سے گاڑی میں پہنچایا گیا۔ وہ نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں دین سے محبت رکھنے والی شخصیات ان سے ملاقاتیں کریں گی۔ مترجم کا کہنا ہے کہ متولی وکلیدبردار روضہ رسول…

مزید پڑھیں

 دہشت گردوں کی فائرنگ سے لکی مروت میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار لکی مروت کے امتحانی ہال پر ڈیوٹی سے واپسی پرفائرنگ کا نشانہ بنائے گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت لطف الرحمان، زبیر خان کے ناموں سے کی گئی۔ اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں