Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم سے جو غلطی ہوئی اس پر ہمیں معاف کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک بچانے نکلے ہیں اور آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان، وکیل اور ہر شعبے کا آدمی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ عمران خان نے لوگوں میں حقیقی آزادی کا شعور پیدا کیا۔ فواد چودھری…

مزید پڑھیں

امریکا: (ویب ڈیسک) مارگلہ پہاڑیوں پرآگ لگانے کا کیس، خاتون ٹک ٹاکرکے 3 ساتھی گرفتار ہو گئے ہیں، جبکہ خاتون ٹک ٹاکرکی گرفتاری کےلیے ٹیم لاہورروانہ ہو گئی ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، گرفتار افراد میں خاتون ٹک ٹاکرکے پروڈیوسر، کیمرہ مین اور ویڈیو ایڈیٹر شامل ہیں۔ تینوں کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد خاتون ٹک ٹاکرکو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر…

مزید پڑھیں

امریکا: (ویب ڈیسک) ایک سو گیارہ ٹی شرٹس پہنے میراتھن میں شرکت کر کے امریکی شہری نے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا۔ دو سو ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے فروغ کے لیے اس مہم میں حصہ لیا۔ ڈیوڈ نے میراتھن دوڑ کا نصف فاصلہ دو گھنٹے 47 منٹ میں طے کیا جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں تین گھنٹے میں یہ فاصلہ طے کرنا تھا۔ واضح رہے کہ میراتھن مکمل کرنے کے لیے 26 میل 300 گز کا فاصلہ طے کرنا تھا، تاہم، ڈیوڈ نے آدھا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف فنانشل ایکسپرٹ نے الیکشن کمیشن میں سٹینڈرڈ آڈٹ رپورٹ پیش کر دی۔ فنانشل ایکسپرٹ نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی پوری رپورٹ کو نظرانداز کیا، آڈٹ اکاؤنٹس کو غلط تصور کیا، یہ سکروٹنی کمیٹی کی یکطرفہ کارروائی تھی۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فندنگ کیس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ پی ٹی آئی کے فنانشل ایکسپرٹ نے الیکشن کمیشن میں سٹینڈرڈ آڈٹ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا پہنچ گئے۔ کل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن سے ملاقات کرینگے۔ گلوبل فوڈ سکیورٹی کے وزارتی اجلاس، بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) موسمیاتی اثرات کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی کے خدشے کے سبب برآمدی ہدف 25 ہزار ٹن کم کر دیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی، بجلی اور ڈیزل کی قلت، پیکجنگ اور پراسیسنگ کی لاگت میں اضافہ اور بلند فریٹ چارجز کی وجہ سے رواں سیزن آم کے کاشتکاروں کے ساتھ ایکسپورٹرز کو بھی بحرانی کیفیت کا سامنا ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور بلند درجہ حرارت کی وجہ سے اس سال آم کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہو جائے گی۔ آم کی پیداوار میں کمی کے پیش نظر ایکسپورٹ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے ایک ہی انٹرویو میں متعدد انکشافات کر ڈالے ہیں جس میں شادی کے متعلق ان کی رائے بھی سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ وہ وقت بچانے اور مداحوں کی بھیڑ سے بچنے کیلئے اکثر عبائے اور حجاب میں مارکیٹ جاتی ہیں۔ مزید کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کہ جب اس سوچ پر عمل کیا جاتا ہے کہ عورت چاہے کما کر لا رہی ہے مگر گھر بیٹھ کر کھانے والے مرد کی ہی چلتی ہے، یہی وجہ ہے میں بہت سارے لوگوں کو زہر لگتی ہوں۔…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) یوکرین جنگ کے دوران 229 بچے مارے گئے، اقوام متحدہ نے بھی شہری اموات کی تصدیق کرتے ہوئے اعداوشمارجاری کر دئیے۔ یوکرین کے انسانی حقوق کے محتسب کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران روسی حملوں میں 229 بچے ہلاک، 424 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ نےیوکرین جنگ میں 7 ہزار 814 شہریوں کے متاثرہونےکی تصدیق کی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمارکے مطابق جنگ کے دوران 3 ہزار 752 شہری ہلاک، 4 ہزار 62 یوکرینی شہری روسی حملوں میں زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) چین میں مسافربردارطیارہ حادثے کے حوالے سے امریکی اخبارنے رپورٹ جاری کردی۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ چینی طیارہ جان بوجھ کر گرایا گیا۔ امریکا میں تباہ شدہ جہاز کا ریکارڈ تجزیہ کیلئے بھیجا گیا تو معلوم ہوا کہ طیارے کو کاک پٹ میں موجود ہی کسی شخص نے گرایا ، پائلٹ نے بھی کنٹرول ٹاور کی کالز کا جواب نہیں دیا۔ چائنہ ایسٹرن کی پرواز اکیس مارچ کو کن منگ سے گوانگ ژو جارہی تھی جس میں ایک سو بتیس افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بھی جواب دینے لگا۔ لوگ ایک پنکھے سے بھی محروم ہو گئے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی، شدید گرمی میں کراچی پھر بجلی کو ترس گیا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ کے الیکٹرک کا شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دعوی بھی غلط ثابت ہوا، شہر میں بجلی جانے کا کوئی وقت نہ رہا،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان رہنے لگے۔ ملیرسٹی رفیع گارڈن، لائینزایریا،لیاقت آباد، اورنگی ٹاون،شاہ…

مزید پڑھیں