Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیاسی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کے قانون کا استعمال کرنے پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خطوط لکھ دیئے۔ خطوط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن ملک ہے، ریاستی سطح پر عوام کے بنیادی جمہوری حقوق کا اہتمام حکومت کے بنیادی فرائض میں سے ایک ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں بےضمیر مقامی میرجعفروں کی حکومت عوامی تائید سے مکمل محروم ہے۔ عوام میں ساکھ اور مقبولیت سے محرومی کے باعث امپورٹڈ حکومت فاشسٹ اقدامات سے اقتدار کا دوام چاہتی ہے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک سو پانچ اعشاریہ آٹھ ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں تین اعشاریہ ایک تین فیصداضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت ایک سوآٹھ اعشاریہ تین ڈالر ہو گئی۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عید کے دوسرے روز بھی اہم آئینی مشاورت میں مصروف رہے، مشاورت کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ صوبہ پنجاب میں جاری آئینی اور سیاسی بحران کے پیش نظر عید کی چھٹیوں کے باوجود آئینی ماہرین سے مسلسل مشاورتی اجلاس میں مصروف رہے۔ انہوں نے عید کے دوسرے دن بھی آئینی ماہرین سے طویل مشاورتی ملاقات کی، گورنر پنجاب اہم مشاورتی اجلاس کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے، اسلام آباد میں بھی وہ مختلف آئینی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے سبب متعدد دکانوں کا سامان جل گیا، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کا واقعہ پشتون آباد کے علاقے تارو چوک پر پیش آیا جب ایک کپڑے کی مارکیٹ میں اس وقت آگ لگی جب مارکیٹ بند تھی، اہل علاقہ نے جب مارکیٹ میں آگ لگی دیکھی تو فائر بریگیڈ کو کال کی اور مارکیٹ کے تالے توڑ کر اندر پہنچے، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا اور 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی ایک سپر پاور کی گود میں بیٹھ کر باقیوں کو ناراض نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکاسپرپاور ہے، اس سے دوستی چاہتے ہیں۔ایسی دوستی چاہتے ہیں جیسے دوست ہوتے ہیں۔ہم امریکا سے برابری کی سطح پر دوستی چاہتے ہیں۔ کسی ایک سپر پاور کے گھٹنوں میں بیٹھ کر باقی سب کو ناراض نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی ملک ہزاروں میل دورہے اس سے ہماری کیا دشمنی؟ لیکن ہم کسی کی پراکسی جنگ نہیں لڑیں گے۔ ہم کسی ملک کو مردہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر کو ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی جس کےبعد نئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید گورنراسٹیٹ بینک کے امور سرانجام دیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرمرتضیٰ سید مستند ماہر معاشیات ہیں اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنےکا وسیع تجربہ ہے۔ قانون کے مطابق حکومت ایک ماہ میں مستقل گورنراسٹیٹ بینک تعینات کرنےکی پابند ہے۔

Read More

گجرات: (ویب ڈیسک) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے آپسی اختلافات پر خاموشی توڑ دی، کہا آپسی اختلافات کی افواہیں اڑانے والوں کا کوئی علاج نہیں۔ ظہور پیلس میں لیگی کارکنوں اور معززین کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کیخلاف بیانات سے ہر کسی کو گریز کرنا چاہیے، ہمارا ضمیر صاف ہے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں ہمارا آپس میں اختلاف ہے۔ چوہدری شجاعت نے سالک حسین کو جب کان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ایک دن کے نجی دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ساڑھے تین برس بعد قطر میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔ حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دوحہ روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ایک روز قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ میں ٹاپ 5 ٹیموں میں جگہ بنالی۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ٹِموں کی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری کر دی۔پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں93پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پرآگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ترقی کر کے انگلینڈ سےپانچویں پوزیشن چھین لی۔آسٹریلیا کی ٹیم128پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت 9پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبرپر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ111پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ساوتھ افریقہ چوتھے نمبرپر ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت، سیاسی دوستوں اور عسکری قیادت کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی، اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ وزیر اعظم عید کے دوسرے روز بھی متحرک، صدر مملکت ،سیاسی اتحادی دوستوں، سروسز چیف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک دی اور ملکی ترقی کے لیے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی جبکہ سابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق…

Read More