چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، 13 افراد زخمی
چین کے جنوب مغربی علاقے میں پیر کی رات ایک زلزلہ آیا جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز صوبہ سیچوان کے علاقے میں تھا، جس کے بعد کم از کم 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
حکام کے مطابق زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں دی گئی۔

