گھانا کے ایک مبینہ جادوگر کی پیش گوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپ وردے فیفا ورلڈ کپ سے ارجنٹائن کو باہر کر دے گا۔
اس پیش گوئی نے انٹرنیٹ پر زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔ بہت سے شائقین کو وہ مبینہ واقعہ بھی یاد آ گیا جس میں کہا گیا تھا کہ انگلینڈ کے ہیری کین پر گھانا کے خلاف میچ سے قبل جادو کیا گیا تھا، جس کے باعث وہ گول نہ کر سکے۔ بعد ازاں اسی جادوگر نے دعویٰ کیا کہ اس نے وہ "جادو” ختم کر دیا تھا۔

