سعودی ٹیم کا ورلڈ کپ سفر ختم، فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المسحل مستعفی
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کے بعد سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سعودی ٹیم گروپ مرحلے میں کامیابی حاصل نہ کر سکی اور صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
یاسر المسحل نے ٹیم کی کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھوڑا، جبکہ سعودی فٹبال میں اصلاحات اور مستقبل کی تیاریوں پر توجہ دینے کی بات کی جا رہی ہے۔

