Author: Khabrain News

لاہور:دعا زہرا کے نکاح خواں اور گواہ کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،پولیس لاہور:سمن آباد پولیس ٹیم نے نکاح خواں قاری غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کوچند گھنٹے پہلے حراست میں لیا تھا،پولیس لاہور:دونوں ملزمان کا راہداری ریمانڈ لے کر کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا،پولیس لاہور:نکاح خواں اور گواہ اصغر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،پولیس لاہور:عدالت نے دونوں ملزمان کا دو روزہ راہ داری ریمانڈ منظور کیا،پولیس لاہور:ملزمان پردعا زھرا کا بوگس نکاح پڑھانے کا الزام ہے،پولیس لاہور:دعا زہرا کی عمر میں تضاد ہے،مزید تفتیش کراچی پولیس کرے گی،پولیس

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات عائد کرنے پر پاکستان نے بھارتی حکام کے جعلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی ہوئی ہے، حریت رہنما محمد یاسین ملک پر لگائے گئے من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کی گئی اور ہندوستانی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی سپرد کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حریت رہنما محمد یاسین ملک اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں، بھارتی سفارت کار کو پاکستان کی شدید تشویش…

مزید پڑھیں

پیرس: (ویب ڈیسک) گیارہ سالہ برطانوی لڑکے نے 43 کلو سے زائد وزنی مچھلی کا شکار کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کالم پیٹی نامی لڑکے نے فرانس میں اپنے والد کے ہمراہ مچھلی شکار کر کے بچوں کی کیٹیگری میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ کامن کارپ نامی مچھلی کا وزن تینتالیس کلو سے زائد ہے، بالغوں کے کامن کارپ شکار کرنے کے مقابلوں میں چھیالیس کلو عالمی ریکارڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹی نے اپنے ایک من سے زائد وزنی مچھلی کو ’بگ گرل‘ کا نام دیا…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صوبائی وزیر نوابزدہ طارق مگسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار یار محمد رند اور جام کمال کی طرف سے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق مگسی وزارت سے مستعفی ہو گئے، وہ عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بھی تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سردار یار محمد رند کی جانب سے وزیر…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی بورڈ کے تین پیپر ملتوی کر دیئے کمپیوٹر سائنس (مارننگ)، بائیولوجی(مارننگ) اور کیمسٹری (مارننگ) سیشن کے ہونے والے پیپر کینسل کر نے کا مراسلہ جاری پیپرز کو وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کی وجہ سے کینسل کیاگیا کرنے کی وجہ پیپر کا وقت سے پہلے آوٹ ہوجانا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کرے گا۔ افسران کی نااہلی کے باعث ریاضی کا پرچہ پہلے ہی کینسل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز نیو یارک میں ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نائب مستقل مندوب عامر خان بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اقوا م متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مارگلہ پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع ٹک ٹاکر ڈولی کو گرفتار کرنے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور روانہ ہو گئی۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھیوں کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا جس میں ایڈیٹر اور کیمرہ مین شامل ہیں۔ڈولی نامی ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ کوہسار میں سی ڈی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے کے متن میں کہا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی طرف سے لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت جمعرات ہو گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجزبینچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ افسروں کے تبادلوں، تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑ سکتا ہے، حکومتی مداخلت سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔ احتساب قوانین میں تبدیلی نظام انصاف کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترین خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نواز دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے افسران کو اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازات تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر 48 افسران کو ستارہ امتیار (ملٹری)، سات افسروں ، تین جونیئر کمیشنڈ افسران (جے او سی) اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان نے کاغذی جہاز (پیپر پلین) کی عالمی چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ آسٹریلیا کے شہر سالز برگ میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی، مقابلے میں کاغذی جہاز بنانے اور اڑانے والے خواہشمند افراد نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ شرکاء نے اے فور سائز کے مخصوص لال رنگ کے پیپر سے جہاز بنایا۔ مقابلے تین مختلف کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے تھے جن میں فاصلہ، ایئر ٹائم اور فضائی کرتب کی کیٹیگریز شامل تھیں جبکہ…

مزید پڑھیں