گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعظم ،وزیر اعلی پنجاب اور سیاسی قائدین کو آئین کی کتاب بطور عید تحفہ بھجوا دی۔ گورنر پنجاب کے مطابق پاکستان کے آئین کی کتاب بطور عید کاتحفہ کے ان تمام سیاسی لیڈروں کو بھیجیں ہیں جو آئین پڑھے بغیر بلاوجہ احمقانہ بیانات دے رہے ہیں یا غصہ کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ،مریم صفدر کو آئین پاکستان کی کتاب بھجوائی۔ گورنر پنجاب نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری ،عطاء اللہ تارڈ ،خواجہ محمد آصف ،راجہ پرویز اشرف ،احسن…
Author: Khabrain News
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں عید کے روزٹریفک حادثات میں 12افرادجاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے روز تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث ٹریفک حادثات میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ مختلف حادثات میں 200سےزائدافراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق اورزخمی ہونےوالوں میں اکثرموٹرسائیکل سوارہیں۔ حادثات حب چوکی،رزاق آباد،پاورہاوس نیوکراچی کےقریب پیش آئے۔ یونیورسٹی روڈ،عیسیٰ نگری،اسٹیل ٹاون ،بلدیہ ٹاون کےمقام پرحادثات ہوئے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل امریکہ سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رکھا گیا۔ شہباز گل کو امیگریشن کے بعد ایف آئی نے نہیں روکا۔ شہباز گل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کی آمد پر اٹک پولیس بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ شہباز گل نے توہین مذہب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔ اس سے قبل اسی کیس میں ایم این اے شیخ راشد شفیق کو بھی وطن…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بنی بیشتر مین شاہراہیں ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا کرنے لگی ہیں،خستہ حال سڑکوں کے سبب حادثات کا بھی باعث بن رہی ہیں۔ فیصل آباد کی سڑکوں پر کہیں گردوغبار کے بادل، ملبے کے ڈھیر، تو کہیں گہرے گڑھے آمدورفت کو جان جوکھم کا سبب بنا رہے ہیں۔ سرگودھا روڈ، سمندری روڈ، جڑانوالہ روڈ، جھمرہ روڈ اور ستیانہ روڈ سمیت شہر کی بیشتر مین شاہراہیں عرصہ دراز سے بدحالی کا شکار ہیں جس سے شہریوں کیلئے سفر کرنا عذاب بن کررہ گیا ہے۔ کچھ عرصہ…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ آزدی اظہار رائے پر پابندی کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔ ایک متحرک اور آزاد میڈیا، باخبر شہری پاکستان سمیت کسی بھی قوم اور اس کے مستقبل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ واشنگٹن میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے حوالےسے امریکی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کی، گزشتہ سال کے دوران پریس کی آزادی کے سوال پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندی سے آگاہ ہیں، ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کمزور ہوتی ہے…
لاہور: (ویب ڈیسک) ہربنس پورہ انڈر پاس کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین بہن بھائیوں میں سے 32 سالہ بہن عاطقہ موقع پر جاں بحق، دو بھائی قادر اور اویس زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک بھائی قادر کو سروسز ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ دوسرے بھائی اویس اکبر کو ہڈی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ پنجاب میں منچن آباد، وہاڑی، پنڈ دادن خان اوردیگر کئی علاقوں میں بارش برسی۔ لنڈی کوتل، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شمالی بلوچستان میں بھی ابر رحمت برسنے کی…
دنیا بھر میں لوگ خوبصورتی حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت جدوجہد کرتے رہتے ہیں تاہم یوکرین سے تعلق رکھنے والی اناستاسیا پوکریشچک نے “دنیا کے سب سے بڑے گال” رکھنے کے لیے متعدد فلر انجکشن کے ذریعے گالوں کو حیرت انگیز طور پر بڑا کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ یوکرینی ماڈل اناستاسیا پوکریشچک نے حال ہی میں سوشل پر اپنے مداحوں سے غیر آرام دہ طریقہ کار شیئر کیا تھا اور پھر اس شکل کا انتخاب کیا۔ اناستاسیا نے گالوں کو بڑھانے والی سرجری کی ویڈیو بھی بنائی جس میں ان کے جبڑوں…
ہری پور: خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ اداکار کو مبینہ طور پر چچا زاد بھائی نے قتل کردیا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور کے رہائشی اور ہزارہ کے مشہور کامیڈین، طنز و مزاح کے بے تاج بادشاہ مانے جانے والے اداکار عرفان حیدر کا گھریلو جھگڑے کے دوران انتقال ہوا۔ اہل خانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ حیدرعرفان کی موت جھگڑے کے دوران چچا زاد بھائی کی وجہ سے ہوئی۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ اسپتال منتقل کیا اور…
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تنوشری دتا کی کار بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر گہرا زخم آیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنوشری دتا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مندر جارہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، گاڑی کا بریک فیل ہونے سے اداکارہ بری طرح زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تنوشری نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیرنگ ایپ پر اپنے زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی اور مداحوں…
