پیرس: (ویب ڈیسک) فرنچ فٹ بال اسٹار کلیان مباپے فرانسیسی کلب پی ایس جی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار کھلاڑی نے پیرس سینٹ جیرمین کلب کے ساتھ اپنے معاہدے کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق نئے معاہدے کے تحت مباپے 2025 تک کلب کی نمائندگی کریں گے۔ 23 سالہ فرنچ فارورڈ کے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ پی ایس جی سے راہیں جدا کر کے ریال میڈرڈ میں شامل ہوں گے۔ ریئل میڈریڈ دنیا کے بہترین مانے جانے والے اسٹرائیکر مباپے کے لیے 230 ملین پاونڈ کی…
Author: Khabrain News
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پیٹرول 8 روپے جب کہ ڈیزل 6 روپے لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ پاکستانی روپے میں پیٹرول 20، ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت آسٹریلین لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔ آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا اور لاکھوں آسٹریلوی شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے جاری اب تک کے نتائج کے مطابق 58 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد 151 رکنی پارلیمنٹ میں لیبرپارٹی نے 75 نشستیں حاصل کرلی…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا، آپ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اسکی سیاست نکل آئے گی تاہم اس قسم کے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جاسکتے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم جتنا زور لگارہے ہیں وہ کم ہے اور ادارے جتنی مدد کررہے ہیں وہ کم ہے۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہےکہ والدہ کو رہا کرنےکی کوئی خبر نہیں دی گئی، جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کےکہنے پر نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ والدہ کو رہا کرنےکی کوئی خبر نہیں دی گئی، نہیں معلوم میری والدہ کس حالت میں ہیں۔ ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پرچہ ہے تو بتایا جائے،کسی نےکوئی نوٹس نہیں بھیجا، یہ اغواکا کیس ہے،گرفتاری نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکریہ جو انہوں نے نوٹس لیا، یہ جو کچھ…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچادی ہے، بہار کے 16 اضلاع میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی جبکہ قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی بڑھ گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 847 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 39 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں…
کراچی: (ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صدر دھماکے کے مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتارکر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق صدر دھماکے کے مرکزی ملزم کے ساتھی کو حیدر آباد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم منظور نے اللہ ڈینو کے کہنے پر کالعدم جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی، گرفتار دہشتگرد حیدرآباد میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا چاہتا تھا، حکام کے مطابق 31 مارچ کو ہلاک ہونے والے ملزم اللہ ڈینو نے ریلوے ٹریک پر بم دھماکا کیا، گرفتار ملزم کا ساتھی کراچی میں سی ٹی ڈی…
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات پر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ حکام اینٹی کرپشن کے مطابق شیریں مزاری کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، اُن سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی، کیس ختم نہیں ہوا۔ متعدد بار شیریں مزاری کو الزامات کے جواب کے لیے بلایا لیکن وہ پیش ہی نہیں ہوئیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شیریں مزاری…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اچانک وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیےماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال سمیت اہم رہنما موجود تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مسز رخسانہ، سلیم مانڈوی والا، جلال فاروق، جمیل احمد اور لیاقت علی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، پی ٹی آئی کے…
