تازہ تر ین

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری

کراچی: (ویب ڈیسک) سیشن جج شرقی نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ اور شہری کو نوٹس جاری کردیے۔
کراچی سٹی کورٹ میں سیشن جج کی عدالت کے روبرو جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کیخلاف اہلخانہ کی درخواست پر سماعت کی۔
اہلخانہ کے وکیل نے موقف دیا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر یہاں درخواست دی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اہلخانہ کا موقف سنے بغیر ایک عام شہری کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایم ایل او نے بھی مرحوم کی لاش کا معائنہ کیا تھا اور اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جسم پر کوئی نشان نہیں۔ لہذا استدعا ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد اہلِ خانہ کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔
عدالت نے شہری عبد الاحد اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain