پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں میں سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رانا شمیم نے بغیر کسی دباؤ کے حلفیہ بیان دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو نااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کر دیا گیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہے لیکن پاکستان کے عوام کو بھی سچ پتا چلنا چاہیے، الیکشن کے عمل میں مداخلت ہو تو کیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ دعا ہے کہ اس معاملے میں ثاقب نثار ملوث نہ ہوں، ثاقب نثار نے ہسپتالوں کے دورے کیے، ڈیم بنانے کی کوشش کی، ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے یہ بیان لندن میں ایک اوتھ کمشنرکے سامنے دیا، جو 2018ء میں ہوا وہ سب کے سامنے آ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جولائی 2018 میں رانا شمیم چیف جج گلگت بلتستان تھے، جو بیان دیا گیا وہ پاکستان کے عوام کے سامنے ہے، رانا شمیم جھوٹ بول رہے ہیں تو انہیں سزا دی جائے، اگر سچ بول رہے ہیں تو سابق چیف جسٹس کی جگہ جیل ہے۔ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثاربھی جیل جاسکتے ہیں
شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ عدالت سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے کنڈکٹ پر انگلی اٹھائی جارہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی کہا کہ جب اس قسم کے الیکشن ہوں گے تو ایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، سامنے آگیا ہے کہ عدلیہ کمپرومائز ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھائیں گے، ہم قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔
All posts by Khabrain News
ق لیگ کا حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے حکومت کی حمایت کے فیصلے کی منظوری دی جبکہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے تحفظات کے اظہار کےبعد فیصلوں کا اختیار پرویزالہٰی کو دیا تھا۔
وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کےاجلاس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی اورطارق بشیر چیمہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو سپورٹ کرے گی ۔
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ق) نے کہا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ قابل تشویش ہے اس لئے حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں ؟عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید خراب ہونگے جبکہ اہم اجلاس میں فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الہٰی کو سونپ دیا گیا تھا ۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا ،مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ تمام ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
اجلاس میں مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی ،ڈالر، پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا: وزیر اعطم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے قانونی نکات پر بریفنگ دی، شہزاد اکبر نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔
بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا انوکھا جشن پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی خوب تنقید
آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے جشن کا ایک انوکھا اور منفرد طریقہ اپنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، تصاویر کے مطابق آسٹریلین ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل کی فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں منفرد جشن منایا۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلین کھلاڑی جوتوں میں مشروب پی رہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں، اس واقعے کی تصاویر جہاں کرکٹ ویب سائٹس پر وائرل ہوئیں وہیں پاکستانی سوشل میڈیاصارفین نے آسٹریلین ٹیم جو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور فتح کے اس انداز کو ناپسندیدہ قرار دیا
میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے، رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں، ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا، ہر ایک جھوٹی اور من گھڑت بات کا رد عمل دینا دانشمندی نہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ سازش بے نقاب ہوئی، اللہ تعالیٰ کا سچائی منکشف کرنے کا اپنا طریقہ ہے، خبر عوامی عدالت میں دونوں کی بے گناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، بیوقوفانہ کہانیوں کے بجائے نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق جواب دیں، یہ بتائیں مریم نواز کی ملکیت میں دیئے گئے اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سے آئے، اربوں کی جائیداد سامنے آچکی، اس کا جواب دیا جائے۔
عثمان بزدار کے راجن پور ، مظفر گڑھ، ملتان کے طوفانی دورے، اربوں کا پیکیج
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جنوبی پنجاب کے تےن
اضلاع راجن پور،مظفر گڑھ اور ملتان کے طوفانی دورے کےے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف تقرےبات مےں شرکت کی اورخسرہ ا ور روبےلا سے بچاو¿ کی قومی مہم کا افتتاح کےا۔وزےراعلیٰ نے کوٹ مٹھن مےں خواجہ غلام فرےدؒ کے دربارکی اپ گرےڈےشن کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے پاکستان تحرےک انصاف کے رہنماو¿ں سے ملاقاتےں کی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے راجن پورکے علاقے کوٹ مٹھن مےں معروف بزرگ خواجہ غلام فرےدؒ کے دربار پر حاضری دی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ غلام فرید ؒکے دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اوردربار پرفاتحہ خوانی کی ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک و قوم کی سلامتی کےلئے دعاکی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے دربار خواجہ غلام فرےدؒکی اپ گرےڈےشن کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ دربار خواجہ غلام فرےدؒ مےںزائرےن کےلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7کروڑ روپے خرچ کےے جائےںگے۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ دربار خواجہ غلام فرےدؒ کی تعمےر وبحالی کے پراجےکٹ کو جلد ازجلد مکمل کےا جائے ۔انہوںنے کہا کہ دربار خواجہ غلام فرےدؒ کی اپ گرےڈےشن کے منصوبے کی مانےٹرنگ کی جائےگی اوراس منصوبے کو جلدپاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گااورحضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دربار کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائیگا۔دربار پر زائرین کی آرام گاہ و دیگر سہولتےں فراہم کی جائےں گی۔دربار کی اپ گریڈیشن میں مجلس خانہ و عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے علاہ لائبریری کا قیام،وضو گاہ کی تعمیر،دربار کے مغربی داخلی راستوں اور صحن کی توسیع شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ خواجہ غلام فرےدؒ نے امن اورسلامتی کے پےغام کو پھےلاےا۔موجودہ صورتحال مےں خواجہ غلام فرےدؒ کے پےغام کو پھےلانے کی ضرورت پہلے سے کہےں زےادہ ہے ۔بزرگان دےن نے اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو متاثر کےا اوربھائی چارے کا درس دےا۔وزےراعلیٰ کو دربار خواجہ غلام فرےدؒ کے اپ گرےڈےشن کے منصوبے کے بارے مےں برےفنگ دی گئی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے دربار خواجہ غلام فرےدؒ کی اپ گرےڈےشن پراجےکٹ کے کاموں کا معائنہ کےا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر محفل سماع میں شرکت کی۔معروف قوال نے محفل سماع مےں عارفانہ و صوفیانہ کلام پیش کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور حاضرین نے فن قوالی کے دل موہ لینے والے انداز کو سراہا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ محفل سماع صوفیا کرام کی قدیم روایت ہے -پاکستانی قوالوں نے فن قوالی سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے – وزیر اعلیٰ کو اجرک،فریدی ٹوپی اور جبہ پہنایا گیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو خواجہ عامر فرید کوریجہ نے تصنیف ”دےوان فرےد“پیش کی۔خواجہ معین الدین کوریجہ نے دعا کرائی۔ مشیر حنیف پتافی ،اےم پی اے خرم خان لغاری، سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین کوریجہ اور مشائخ عظام بھی اس موقع پر موجودتھے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار سے راجن پورمےں پاکستان تحرےک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ درےشک، اراکےن صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے عہدےداران نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقی کے سفر مےں برابر کا شرےک کےا ہے ۔ ہرضلع کی ےکساں ترقی کےلئے360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈوےلپمنٹ پےکےج دےا ہے ۔ ماضی مےں راجن پور جےسے اضلاع کو ترقی دےنے کے بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلاےا گےا۔پی ٹی آئی حکومت نے تارےخ مےں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو 35فےصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دےا۔سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کو عملی طورپر صرف 17فےصد ترقےاتی فنڈز دےئے۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومےوں کا ازالہ کےا ہے۔ عوام سے کےا وعدہ نبھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سےکرٹرےٹ کا قےام عمل مےں لاےاگےاہے ۔جنوبی پنجاب کی تعمےرو ترقی کا ےادگار دورشروع ہوچکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی اےم کا غےر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے ۔ اپوزےشن اتحاد مےں شامل لوگ آپس مےں مخلص نہےں ۔پی ڈی اےم مےں شامل جماعتوں کا بےانےہ عوام مسترد کرچکے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو اےسی ناکام اپوزےشن سے کوئی خطرہ نہےں ۔وزےراعظم عمران خان کی قےادت مےں حکومت مدت پوری کرے گی۔اپوزےشن کا کام صرف شور مچانا رہ گےاہے۔منتخب نمائندے عوام سے قرےبی رابطہ رکھےں اوران کے مسائل کے حل کےلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھےں۔ڈپٹی سپےکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری،صوبائی وزےر لائےوسٹاک سردار حسنےن بہادر درےشک،مشےر حنےف پتافی، اےم پی اے سردار اوےس درےشک،اےم پی اے خرم لغاری،تحرےک انصاف کے عہدےدارسردارعلی رضا درےشک اوردےگر رہنماءبھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راجن پورمےںچےئرمےن پنجاب لےنڈ رےکارڈ اتھارٹی سردار احمد درےشک اےم پی اے کے بےٹے کی دعوت ولےمہ مےں شرکت کی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے سردار احمد علی درےشک کو بےٹے کی شادی کی مبارکباد دی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے نوبےاہتا جوڑے کےلئے نےک خواہشات کا اظہارکےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے دولہاکو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی۔سردار احمد علی درےشک نے و لےمے کی تقرےب مےں شرکت پر وزےراعلیٰ عثمان بزدار کا شکرےہ ادا کےا۔وزیر مملکت زرتاج گل ،رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک،صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنےن علی دریشک، ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد خان مزاری، مشیر صحت محمد حنیف پتافی،ایم پی اے سردار امان اللہ دریشک ، بلوچستان سے سینیٹر میر سرفراز بگٹی اوردےگر شخصےات بھی اس موقع پر موجود تھےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارراجن پور کے دورے کے مظفر گڑھ پہنچے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار مظفرگڑھ مےں صوبائی مشےر و رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کی رہائشگاہ گئے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالحئی دستی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزےت کا اظہار کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے عبدالحئی دستی اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار کےا۔ وزےراعلیٰ نے مرحومہ کے اےصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ماںٹھنڈی چھاو¿ںکی مانند ہے ۔ماں کا کوئی نعم البدل نہےں ۔ماں کا چلے جانا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنےا مےں سب سے خوبصورت رشتہ ماں کا ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ اورسوگوار خاندان کو صبر جمےل عطاکرے۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کےا اورہسپتال مےںبچوں کو خسرہ اورروبےلا سے بچاو¿ کی مہم کا افتتاح کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے خسرہ اورروبےلا سے بچاو¿ کی مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی ٹےکے لگانے کے عمل کا مشاہدہ کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے خسرہ اورروبےلا سے بچاو¿ کی مہم کو کامےاب بنانے کی ہداےت کی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ خسرہ اورروبےلا سے بچاو¿ کی قومی مہم 15سے27نومبرتک جاری رہے گی۔ پنجاب کی تمام ےونےن کونسلز مےں 35ہزارسے زائدٹےمےںفےلڈ مےں جاکر بچوں کو خسرہ اورروبےلا سے بچاو¿ کے حفاظتی ٹےکے لگائےں گی اور ڈےڑھ لاکھ سے زائد عملہ اس مہم مےں حصہ لے گا۔مہم کے دوران 9ماہ سے 15سال سے کم عمر کے بچوں کو خسرہ اورروبےلا سے بچاو¿ کا حفاظتی ٹےکے لگائے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب مےں ےونےسف ،بل اےنڈملنڈا گےٹ فاو¿نڈےشن اورمحکمہ پرائمری اےنڈ سےکنڈری ہےلتھ کے تعاون سے خسرہ اورروبےلا سے بچاو¿ کی مہم کا آغاز کےاگےا ہے ۔ پنجاب حکومت نے بچوں کو خسرہ اورروبےلا کا حفاظتی ٹےکہ لگانے کےلئے وےکسےنےشن سےنٹرزقائم کےے ہےں۔ سکولوں اورمراکز صحت مےں بھی خسرہ اورروبےلاسے بچاو¿ کا حفاظتی ٹےکہ لگانے کےلئے خصوصی انتظامات کےے گئے ہےں۔ 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولےوکے قطرے بھی پلائے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ بچوں کو بےمارےوں سے محفوظ رکھنا ہماری حکومت کامشن ہے۔ اپنے بچوں کو صحت مند مستقبل دےںگے۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راجن اور مظفرگڑھ کے دورے کے بعدآج ملتان کا بھی دورہ کےا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار ملتان مےں مشےر جاوےداختر ا نصاری اےم پی اے کی رہائش گاہ پرگئے اوران کے بھائی حاجی امےن انصاری کی وفات پر دکھ اورافسوس کا اظہارکےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزےت کےا۔ وزےراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے اےصال ثواب کےلئے دعائے مغفرت اورفاتحہ خوانی کی۔
روس سے میزائلوں کی خریداری، بھارت پر امریکی پابندیوں کا خطرہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے بھارت کو ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی جبکہ امریکا کی جانب سے بھارت پر پابندی کے خطرات موجود ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی ملیٹری کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ دیمتری شوگایوف نے بتایا کہ روس نے بھارت کے لیے میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی ہے۔ امریکا کے 2017 کے قانون کے تحت بھارت پر روس سے میزائل نظام خریدنے پر پابندی کے خطرات ہیں کیونکہ مذکورہ قانون کا مقصد ممالک کو روسی ملیٹری ہتھیاروں کی خریداری سے روکنا ہے۔ انٹرفیکس نے دبئی میں ایرواسپیس ٹریڈ شو میں موجود دیمتری شگایوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلی کھیپ شروع کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس-400 نظام کا پہلا یونٹ بھارت میں رواں برس کے آخر میں پہنچے گا۔ بھارت اور روس کے درمیان 5.5 ارب ڈالر مالیٹ کے ایئرمیزائل نظام کا معاہدہ 2018 میں طے پاگیا تھا، جس کے حوالے سے بھارت کا مقف ہے کہ اس کو چین سےخطرات ہیں اور دفاع کی ضرورت ہے۔ بھارت کو امریکا کی جانب سے کانٹرنگ امریکاز ایڈورسیریز تھرو سینگشنز ایکٹ (کاسٹا) کے تحت پابندیوں کا سامنا ہے، جس کے تحت روس کو جنوبی کوریا اور ایران کے ساتھ مخالف قرار دیا گیا۔ روس کو یوکرین کے خلاف کارروائی، 2016 میں امریکی انتخابات میں مداخلت اور شام کی مدد کرنے پر اس قانون کے تحت مخالف ملک میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کا کہنا تھا کہ اس کا امریکا اور روس دونوں کے اسٹریٹجک شراکت داری ہے جبکہ واشنگٹن نے نئی دہلی کو باور کرایا تھا کہ کاسٹا سے استثنی ملنا ممکن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا نے کاسٹا کے تحت روس سے ایس-400 میزائل نظٓم حاصل کرنے والے نیٹو اتحادی ترکی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکا نے ترکی کے دفاعی نظام اور دفاعی صنعتوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ترکی سے ایف-35 فائی اسٹیلتھ جنگی طیاروں کا معاہدہ بھی ختم کردیا، جو مریکا کے دفاعی نظام میں جدید ترین جنگی طیارے ہیں، ان کا استعمال نیٹو اراکین اور امریکا کے دوسرے اتحادی استعمال کرتے ہیں۔ روس نے کہا تھا کہ ترکی کو جنگی طیاروں میں لانے کے لےی مدد کی پیش کش کی تھی لیکن تاحال حتمی طور پر کوئی معاہدہ طےنہیں پایا۔ دیمتری شوگایوف نے روسی خبرایجنسی کو بتایا تھا کہ ترکی کے ساتھ اس منصوبے پر تاحال ہم مذاکرات کے مرحلے میں ہیں۔
انڈیا میں 600 سے زیادہ چینلز میڈیا پر 1610 ارب کے اشتہارات چلتے ہیں
انڈیا میں میڈیا میں چلنے والے اشتہارات کا Volume ویلیو 16سو 10ارب ہے۔ TAMاور Adex کی رپورٹ کے مطابق صرف 16سو 10ارب روپوں کے اشتہارات میں سب سے بڑا حصہ انڈیا کے TVچینلز کا ہے جس میں 7سو 27ارب روپوں کے اشتہار چلتے ہیں پھر انڈیا کے Print میڈیا میں چلنے والے اشتہارات کا Volume 425 ارب روپے ہیں۔ پھر انڈیا کا Digital میڈیا میں 384 ارب روپوں کے اشتہار چلتے ہیں۔ پھر OOHمیں 78ارب روپوں کی مالیت 78 ارب روپوں کے اشتہار چلتے ہیں۔پھر ریڈیو میں چلنے والے اشتہارات کی Volume28ارب روپے ہیں اس طرح سے انڈیا کے تمام میڈیا کے حصوں میں چلنے والے اشتہارات کی Volume 16 سو 10ارب روپے ہے۔ انڈیا میں میڈیا کا حجم پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہے انڈیا میں 600سے زائد TVچینل ہیں۔ 900سے زیادہ Publication ہیں۔90سے زاہد ریڈیو اسٹیشن ہیں۔ اور 3000 سے زائد Publication ہیں۔IPLدنیائے کرکٹ کی ہر لحاظ سے مہنگی ترین کرکٹ سیریز ہے۔ TVاشتہارات میں کسی بھی بڑی Productکے دس سیکنڈ کے ریٹ دس سے بارہ لاکھ روپے رہی ہے۔ جب کبھی بھی کوئی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ ہو تو انڈیا کے کرکٹرز انڈین فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے اسٹار بھی بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں کس کام میں پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ TV اشتہارات میں اور Brand endorsementمیں دنیا کا کوئی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ ہو۔ چاہے IPLہو چاہے کرکٹ کا ورلڈ کپ ہو۔ TV اشتہارات اور Brand Endorement کو انڈیا کرکٹ سٹار اس عرصے کیلئے TV اشتہارات میں چھا جاتے ہیں جب تک کہ وہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ IPLاور ورلڈ کپ چل رہا ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی اور دھونی سے سب سے آگے رہتے ہیں انڈیا میں بڑے بڑے TVاشتہارات ویرات کوہلی اور دھونی کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں ویرات کوہلی اور دھونی تو TVاشتہارات کی ریس میں حتی کہ انڈیا کہ فلم انڈسٹری کے بادشاہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کرینہ کپور اور اشکے کمار کو بھی بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اب یہ کیوں ہوتا ہے کیونکہ بڑی بڑی کمپنیوں بڑے بڑے Client یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرکٹ ٹورنامنٹ ہورہا ہو تو لوگ صرف اور صرف ویرات کوہلی اور دھونی کو دیکھنا چاہتے ہیں انڈیا کے ایک بہت ادارے TAMاور Adex کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور دھونی کے پاس TV اشتہارات اور Brand Endorsment کی 16فی صد حصہ تھا جب کہ انڈیا کی فلم انڈسٹری کے بڑے اشتہارات عامر خان کے پاس 7فی صد شاہ رخ خان کے پاس 7فیصد عالیہ بھٹ کے پاس اور اکشے کمار کے پاس 6-6 فیصد حصہ تھے جبکہ 2019ءمیں فلم اسٹار عامر خان کے پاس 16فیصد‘ دھونی کے پاس 14فیصد‘ ورات کوہلی کے پاس 12فیصد‘ شاہ رخ خان کے پاس 8فیصد اور اجے دیوگن کے پاس 7فیصد تھے۔ اس کے علاوہ ٹی وی اشتہارات اور Brand Endorsemt کا بڑا حصہ انڈین کرکٹ ٹیم کے اور کھلاڑی سچن ٹنڈلکر‘ شیکھر دھون‘ گنگولی‘ روہت شرما‘ سہواگ کے پاس ہوئے ہیں۔سچن ٹنڈلکر کی مثال اس لحاظ سے بھی قابل ذکر ہے کہ سچن ٹنڈلکر کو کرکٹ کو خیرباد کیے ہوئے دس سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن آج بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ٹی وی اشتہارات اور Brand Endorsemt میں سچن ٹنڈلکر کو بڑے بڑے فلم اسٹار کے مقابلے میں ترجیح دی جاتی ہے
آن لائن نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے نام پر شہریوں سے لاکھوں کے فراڈ کا انکشاف
لاہور (شعیب بھٹی ) ان لائن نا ن کسٹم گاڑیوں کے نام پر شہریوںسے لاکھوں رو پے کے فرا ڈ کا انکشاف ہوا ہے، سوشل میڈیا کے پیج پر گا ڑ ی بکنگ کرواکر ایڈوانس کی مد میں د ی گئی طے شد ہ رقم کا 30فیصد بھجوایا جا تا ہے، جس کے بعدنہ تو فر وخت کند ہ کا دوبا ر ہ وہ نمبر ملتا ہے بلکہ خریدار کو بلاک کردیا جا تاہے ۔تفصیلا ت کےمطا بق صو با ئی دار لحکومت سمیت پاکستان بھر میںسوشیل میڈیا پر پیج موجود ہیں جس میں آن لائن نا ن کسٹم گا ڑیاں گھر کی د ہلیز ر پہنچائے کےدعو یٰ کیا جا تا ہے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ، جس پر اگر ایک کرو ڑ کی گا ڑ ی ہے تو اسے 15لاکھ سے 20لا کھ میں جہاں گا ہک سے سودا بن جا تا ہے ڈیل مکمل کی جا تی ہے اور گا ہگ سے اس رقم کا30فیصد رقم بطو ر ایڈوانس ما نگی جا تی ہے جس پر ایک یا دو دن کا وقت ما نگا جا تا ہے جس کے بعدکہا جا تا ہے کہ گا ڑ ی اپ کے گھر کی د ہلیز ر پہنچادی جا ئے گئی ، لیکن خبریں کی تحقیقات میں انکشا ف ہوا کہ شہریوں کے ساتھ ان لا ئن رقم منگوانے کی آڑ میں لاکھوں رو پے کافراڈ کیا جا ر ہا ہے ۔
خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ لندن میں شروع ،سکھوں کی بھرپور شرکت
اسلام آباد(این این آئی)خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ اتوارکو لندن میں شروع ہو گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علیحدہ وطن کی بڑے پیمانے پر حمایت کے لئے سکھ بڑی تعداد میں خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 07 نومبر 2021 کو برطانیہ میں آزاد سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا جبکہ پہلا مرحلہ 31 اکتوبر 2021 کو لندن میں منعقد ہوا جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے بھارتی نژادبرطانوی سکھوں کو خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی لیکن برطانیہ کے علاوہ مستقبل میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب میں بھی سکھ ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا تاکہ سکھوں کے الگ وطن کے لیے حمایت حاصل کی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے سکھ ریفرنڈم کو روکنے کے لیے سخت کوششیں کیں لیکن برطانیہ نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے ڈوزیئر کوبھی مسترد کر دیا تھا جس میں ایونٹ کو سپانسر کرنے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کاایک بین الاقوامی گروپ ”سکھز فار جسٹس“ سکھوں کے حق خودارادیت کے لیے مہم کی قیادت کر رہا ہے کیونکہ خالصتان کے نام پر سکھوں کا الگ وطن دنیا بھر کے لاکھوں سکھوں کی آواز ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سکھوں پر ہونے والے ظلم و ستم نے انہیں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کی تحریک دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ علیحدہ وطن کا مطالبہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قوانین کے تحت سکھوں کا پیدائشی حق ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔خالصتان کے قیام کے حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ لندن میں سکھ ریفرنڈم کو مودی کے بھارت کی شکست سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس نے اسے روکنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زورلگایاتھا۔