All posts by Khabrain News

پاکستان کو جوہری طاقت بنے 24 سال مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت بننے کے 24 سال مکمل ہو گئے ہیں، پورے ملک میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 24 سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔
آج یوم تکبیر کے حوالے سے ملک بھر میں تقاریب منعقد کی جائیں گی، پوری قوم ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے جواب میں 28 مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں اٹیمی دھماکے کئے تھے، پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی، شیخ رشید

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے ۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد2ہزارروپے مہینے کی خیرات معیشت کو تباہی سے نہیں روک سکتی۔
ان کا کہنا ہے کہ معیشت تباہ حال اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے۔معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے ۔معیشت بچانے کے لیے عدلیہ اور دیگر اداروں کو آگے آنا ہوگا اور فیصلے کرنے ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑروپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے۔لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ہاتھ جوڑ کرکھڑی تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے۔وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے۔

ایک مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

گوادر : (ویب ڈیسک) ایک مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا۔
بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں ماہی گیر کے جال میں “کروکر” مچھلی پکڑی گئی ۔ جو دولاکھ 80ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت ہوئی۔ مچھلی کا وزن اڑتالیس کلوسے زائد ہے۔
ماہرین کے مطابق دراصل کروکر کی اتنی قیمت اس کے ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے۔ جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے۔ اس مچھلی کا ایئر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے۔ چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔
اس مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ

کین فلم فیسٹیول:پاکستانی فلم جوائےلینڈ نے جیوری پرائز جیت لیا

لاہور : (ویب ڈیسک) کین فلم فیسٹیول میں پاکستان کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فلم “جوائے لینڈ” نے جیوری پرائز جیت لیا۔
انٹر نیشنل پلیٹ فارم پر پہلی بار کوئی پاکستانی فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اور پہلی بار ہی میں جیوری پرائز جیت لیا۔ فلم جوائے لینڈ نے جیوری پرائز جیت لیا۔
پاکستانی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کین میں سب کے دل جیت لیے۔ نمائش کے بعد جیوری نے ٹیم کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کوئی پاکستانی فلم کین فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کی گئی ہو۔
فلم کی ٹیم نے فیسٹیول میں خصوصی شرکت بھی کی۔ سینئر اداکارہ ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی سمیت فلم کے ہدایت کار صائم صادق، فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ٹرانس اداکارہ علینہ خان نے ایونٹ میں شرکت کی۔
ٹرانسجنڈر پر بنائی گئی صائم صادق کی فلم “جوائے لینڈ” کو کین فلم فیسٹیول 2022 میں ‘ان سرٹن ریگارڈ’ کیٹگری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ صائم صادق کا یہ پہلا اعزازنہیں، اس سے قبل 2019 میں ان کی شارٹ فلم ‘ڈارلنگ’ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔

روس کے مقابلے میں چین زیادہ خطرناک ہے، انٹونی بلنکن

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے چین کو د عالمی نظام کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن چین کو طویل المدتی بنیادوں پر روس سے زیادہ بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو چین کو روکنا اور اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں اپنے ایک خطاب میں بلنکن نے خبردار کیا کہ چین کے پاس بین الاقوامی نظام کے ایک مختلف تصور کو آگے بڑھانے کے ارادے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور سفارتی ذرائع بھی موجود ہیں۔
بلنکن نے کہا کہ امریکہ روس کو عالمی نظام کے لیے ایک فوری خطرے کے طور پر دیکھتا ہے تاہم چین طویل المدتی بنیادوں پر بین الاقوامی سلامتی کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ تقریر ایسے وقت پر کی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ان دونوں ممالک میں بائیڈن کے مذاکرات کا مر کزی موضوع بھی بین الاقوامی سطح پر چینی غلبہ تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کا خطاب ایک ہارے ہوئے شخص کا خطاب تھا۔ خطاب میں کھوکھلے الفاظ زبان کا ساتھ دینے سے انکاری تھے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ انہیں مشکلات کا ادراک ہے نہ بحران کا احساس۔ تین دنوں سے عوام پر لاٹھی چارج،آنسو گیس شیلنگ کے بعد اظہار آزادی کا دعویٰ کیا جا رہاہے۔ ہماری غلطی سے یہ لوگ پاکستان پر مستقل مسلط ہو گئے تو اگلی نسل تباہ ہو جائیگی۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ہے کہا کہ شہبازشریف کو سمجھ آنی چاہیے مجموعی قرض کا 80 فیصد نہیں لیا گیا۔ قرض 18 ٹریلین ضرور ہے لیکن معیشت بھی 72 فیصد بڑھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کو سبسڈی دی اور اس کا پلان رکھا تھا۔ ہمیں روس سے پیٹرول 30 فیصد سستا مل رہا تھا۔ ان کے دماغ خراب ہو گئے ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا کیا کرنا ہے۔ ان کے 2 وزیرخزانہ ہیں ایک یہاں دوسرا لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔
اسد عمر نے کہا عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ملک میں خوفناک معاشی حالات دیکھنے کو ملے ۔ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی ۔ یہ چیزوں کی قیمتیں بڑھائے جا رہے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 30 روپے بڑھا دی، چلتی ہوئی معیشت کو بریک انہوں نے لگائی۔ آزاد فیصلہ کرنے والے لیڈر دنیا کی آنکھ میں کھٹکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود بھارتی لیڈر شپ نے آزادانہ فیصلہ کیا۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہم نے ان کے انتہائی قریبی دوستوں کو ناراض کیا جن میں نریندر مودی شامل ہے۔

برصغیر کی تقسیم کے تناظر میں لکھے جانیوالے ناول کی مصنفہ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

لندن: (ویب ڈیسک) برصغیر کی تقسیم کے تناظر میں لکھے جانے والے ناول کی مصنفہ گیتا نجلی نے عالمی ایوارڈ انٹرنیشنل بکر پرائز جیت لیا ہے۔ بھارت کے مؤقر انگریزی اخبارات ڈیلی اسٹار اور دی ہندو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندی زبان میں لکھا جانے والا پہلا ناول ہے جسے عالمی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
دلچسپ امر ہے کہ گیتا نجلی کے ہندی ناول ریت سمادھی کا انگریزی میں ترجمہ ڈیزی راکول نے (Tomb of Sand) کے نام سے کیا ہے۔ ڈیزی راکول امریکی مصنفہ، مصورہ اور مترجم ہیں۔
برصغیر کی تقسیم کے تناظر میں ناول لکھنے والی گیتا نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ وہ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتی تھیں کہ انہیں اس اعزاز کا حقدار سمجھا جائے گا اور نہ ہی انہوں نے کبھی بھی ایسا سوچا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحات ان کے لئے ناقابل بیان ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریت سمادھی تقسیم کے وقت کی ایسی کہانی ہے جس کے دو اہم کردار ہیں جو آپس میں ماں بیٹی ہیں۔ ناول میں والدہ 80 سالہ ضعیف خاتون ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل بکر پرائز ہر سال برطانیہ اور آئرلینڈ میں انگریزی زبان کی بہترین کتب میں سے انتخاب کرنے کے بعد دیا جاتا ہے۔
عالمی ایوارڈیافتہ مصنفہ گیتا نجلی کی پانچویں کتاب ہے جس نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ان کی مختلف کتب کے اردو، فرانسیسی، جرمن، پولش، جاپانی اور سربین زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔
گیتا نجلی نے ممتاز افسانہ نگار پریم چند کی دانشورانہ اور تخلیقی جہتوں کا احاطہ کرتی سوانع عمری Between two Worlds انگریزی زبان میں لکھی ہے۔
ناول کو انگریزی قالب میں ڈھالنے والی مصنفہ ڈیزی راکول نے اس سے قبل راولپنڈی میں پیدا ہونے والے معروف بھارتی مصنف و اداکار بھوشن ساھنی کے عالمی شہرت یافتہ ناول تماس کا بھی انگریزی میں ترجمہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی ایوارڈ جیتنے والے تخلیق کار کو 50 ہزار برطانوی پاؤنڈز کی خطیر رقم بطور انعام دی جاتی ہے۔ اس مرتبہ یہ رقم مصنفہ اور مترجم میں مساوی طور پر تقسیم کردی جائے گی۔
مقابلے کی جیوری کے سربراہ فرینک واینر نے ناول کے متعلق اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ ناول تقسیم کے موضوع پر میرے مطالعے میں آنے والے تمام دیگر ناولوں سے قطعی طور پر مختلف اور منفرد ہے۔

سرباز علی اور شہروز کاشف نے ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پاکستان کے دو کوہ پیماؤں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا۔
سرباز علی خان نے نیپال میں واقع 8 ہزار 4 سو 63 میٹر بلند چوٹی کو آج صبح سر کیا، سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کیا،
سِرباز کے کرئیر میں بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے گیشربرم ون، شیش پنمگا اور چو ایو کو سر کرنا باقی رہ گیا ہے، سرباز خان گیارہ 8 تھاؤزنڈرز سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، سربازخان نے چند روز قبل ہی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو بھی سر کیا تھا۔
دوسری طرف 20 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ مکالو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں، شہروز کاشف ٹاپ 5 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں جبکہ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے مجموعی طور پر 7 چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔
نوجوان کوہ پیما بلند ترین 7 چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، شہروز کاشف سے قبل صرف محمد علی سدپارہ اور سرِباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل کورٹ سینٹرل پیش ہوگئے۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہورہی ہے۔
منی لانڈرنگ کیس، شہباز، حمزہ پر فرد جرم آج بھی عائد نہ کی جا سکی
شریک ملزمان سلمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج طلب کر رکھا تھا، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دیں گے۔
عدالت نے شریک ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔

کراچی؛ سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
فائر افسر سائٹ محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔
محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 9 فائر ٹینڈر، 2 باوزر اور ایک اسنارکل استعمال کی گئی۔
فائر افسر نے کہا کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی، تاہم جس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب فیکٹری کے ملازم کا کہنا ہے کہ رات میں صرف چوکیدار اور چند ایک لوگ ہوتے ہیں، تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔