اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبداری کے ساتھ آئینی اور قانونی ذمہ داریاں انجام دے رہاہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک کے بہترین مفاد میں اور بغیر کسی دباؤ یا ترغیب آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈیکلیریشن 14 اپریل کو بھجوائے، ان ڈیکلیریشن پر الیکشن کمیشن میں سماعت 28 اپریل کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ان کی سابق کابینہ پکڑی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے جوابی کارروائی میں جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا۔ یہ تعداد روس میں تعینات جرمن سفارت کاروں کی ایک تہائی بنتی ہے جس کے باعث سفارتی کاموں میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔ قبل ازیں جرمنی نے یوکرین پر حملے اور روسی افواج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر روسی سفارت کاروں کو اپنے ملک واپس جانے کا حکم دیا…
بنگلور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں 12 ویں جماعت کے امتحانات میں 6 طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں 12 ویں جماعت کے امتحانات ہو رہے ہیں اور مسلم دشمن کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے باحجاب طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا۔ کرناٹک ضلع کے یدگیر میں ایک امتحانی مرکز میں 6 طالبات کو حجاب اتارنے کا حکم دیا گیا تاہم طالبات نے منع کردیا جس پر انتظامیہ نے لڑکیوں کو واپس گھر بھیج دیا۔…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں اسکوٹر سے گرنے والی ماں نے قلابازں کھاتے ہوئے اپنے بچے کو تیز رفتار ٹرک کے پہیوں کے نیچے آنے سے بچالیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی کرکٹرجوفرا آرچر نے ’’ مدر آف دا ایئر‘‘ کے کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو ری ٹیوٹ کی ہے جس میں کار کی ٹکر سے اسکوٹر سے گرنے والی ماں کو قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے بچے کو ٹرک کے نیچے سے آنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حادثے کا ذمہ دار کار ڈرائیور تھا جس نے جلدی سے نکلنے کی کوشش میں اسکوٹر والے کو…
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی خاتون نے جدائی کے خوف کے سبب اپنی پالتو بلّی شادی کرلی۔ مغربی معاشرے میں پالتو جانوروں کو اولاد کی طرح رکھا جاتا ہے مگر کچھ لوگ پالتو جانوروں کے معاملے میں اتنے حساس ہوتے ہیں کہ جدائی کے خوف سے انتہائی قدم تک اٹھا لیتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں 49 سالہ ڈیبورا نامی خاتون نے جدائی کے خوف سے ایک تقریب کے دوران اپنی بلی سے شادی کرلی ہے۔ خاتون کا خیال تھا کہ پھر مکان مالک پالتو جانور رکھنے سے منع نہ کردے،…
لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ یورپ پر پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور نیدر لینڈز کو 5 کےمقابلے میں 3 گولز سے ہرادیا، رضوان نے ہیٹ ٹریک کی۔ دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی۔ کھیل شروع ہوا تو پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن نیدرلینڈز نے لگاتار دو گولز کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین…
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جامعہ کراچی خود کش دھماکے کے بعد چینی قونصلیٹ پہنچ گئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل کو دھماکے پر بریف کیا اور 3 چینی شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہارکیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو واقعےکی مکمل تحقیقات کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ دھماکے میں ملوث افرادکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم چینی ماہرین کی ملک و صوبے میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کچھ سازشی عناصر کو پاکستان اور چین…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار297 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 1904 ڈالر فی اونس ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جدہ کے مسافر کے قبضے سے پونے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نورالوہاب نے آئس ہیروئن اپنے سفری بیگ کی تہہ کے اندر خفیہ پلاسٹک شیٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1 اعشاریہ 802 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این…
