کولمبو : (ویب ڈیسک) سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ سری لنکن پریمئیرلیگ کا تیسرا ایڈیشن 31 جولائی سے 21 اگست تک کھیلا جائے گا، ٹورمامنٹ میں 5 ٹیمیں شرکت کرینگی۔ تمام ٹیموں کے درمیان کل 24 میچ کھیلے جائیں گے، میچز کولمبو اور ہمبنٹوٹا میں ہوں گے۔
Author: Khabrain News
کرائسٹ چرچ : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کپتان راس ٹیلر نے کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔ رواں سال کے آغاز پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ ٹی ٹوئنٹی میں یا پھر بطور کوچ کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی میں بطور پلیئر کھیلنا پسند کریں گے، موسم گرما میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے ساتھ کھیلنے کا منتظر ہوں۔
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی دعووں اور احکامات کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ فیصل آباد اور گرد و نواح میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا۔ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت کے دعووں کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، مہنگائی میں بجلی کے متبادل ذرائع خریدنا ناممکن ہو چکا ہے۔ یو پی ایس…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) مہنگائی کی موجودہ لہر میں غریب آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ، فیصل آباد میں ہوٹل مالکان اور نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں مزید بڑھا دیں۔ ملک میں عام آدمی کے لئے روزانہ مہنگائی کا نیا طوفان آ رہا ہے، ایسے میں فیصل آباد میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس سے متوسط طبقہ اور خصوصا دوسرے شہروں سے روزگار کے لئے آئے ورکرز بے حد پریشان ہیں۔ پنجاب حکومت نے 100 گرام وزن کی روٹی کی سرکاری…
کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپین کاریز کی کوئلہ کان میں کام کرنے والے چار ملازمین کو اغواء کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسپین کاریز کی کوئلہ کان میں کام کرنے والے چار ملازمین کو نامعلوم افراد ہنہپ اوڑک کے قریب سے اغواء کر کے لے گئے ، اغواء ہونے والوں میں دو انجنئیر بھی شامل ہیں جن میں سے دو کا تعلق چکوال، ایک کا صوابی اور ایک مظفر آباد سے ہے ۔ پولیس نے کوئلہ کان ملازمین کے اغوا کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں درج کرلیا…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی، گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں مسلمانوں کے گھر مسمار کر دیئے گئے، 400 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے مظاہرین کے گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، اتر پردیش میں تین سو افراد گرفتار ہوئے، دہلی پولیس نے آفرین فاطمہ کا گھر گرانے کے خلاف احتجاج کرنے والے 40 طلبا کو حراست میں لیا۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں بھی طالب علموں نے شدید احتجاج کیا، کیرالہ میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر…
اٹک: (ویب ڈیسک) اٹک فقیر آباد گاؤں میں 10 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ بچی ٹیوشن پڑھ کر کر واپس گھر آئی، کتابیں رکھ کر گھر سے باہر نکلی پھر واپس نہیں آئی، گھر والے تلاش کرتے رہے۔ رات تین بجے بچی کی لاش مقامی جنازہ گاہ سے ملی۔ پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عمر سلامت موقع پر پہنچ گئے، ڈی پی او عمر سلامت نے کہا…
لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شام جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، شام کو جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، سندھ میں موسم گرم رہے گا،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے، جہاں بلاول بھٹو اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری بحیثیت وزیر خارجہ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کرینگے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اپنے دورے میں مشہد بھی جائیں گے جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بات کریں گے۔…
لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہونے کے بعد اجلاس آج ایک بجے دوپہر دوبارہ شروع ہو گا۔ بجٹ دستاویزات بھی آؤٹ ،وزیر خزانہ کی تقریر بھی تیار تھی مگر وزیر خزانہ رات سوا گیارہ تک بجٹ پیش کرنے کے ہی منتظر رہے، آئی جی اور چیف سیکرٹری کو اسمبلی میں طلب کرنے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئی، پہلے 6 گھنٹے اجلاس ہی شروع نہ ہوا پھر عطا اللہ تارڑ کو ایوان سے نکالنے کی رولنگ پر اجلاس کی کارروائی سوا گھنٹہ…
