اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روس یوکرین معاملے پر کل بھی نیوٹرل تھے اور آج بھی ہیں، جنگ کی وجہ سے ہمیں فوڈ سکیورٹی کا چیلینج درپیش ہے، مہنگائی کی صورت میں لڑائی کا پاکستان کے عوام سمیت دنیا بھر کو نقصان ہورہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کو اس کے خلاف عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے، اس…
Author: Khabrain News
یروشلم: (ویب ڈیسک) ایران کی طرف سے بڑے پیمانے پر اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشے پر اسرائیل نے فوری طور پر اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر خارجہ یائر لیپڈ کا کہنا ہے کے خفیہ اطلاعات کے مطابق استنبول میں موجود ایرانیوں کی بڑی تعداد چھٹی کے روز اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بناسکتی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شہری ترکی میں موجود ہے اسے فوری طور واپس آجانا چاہیے، کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو موجودہ صورتحال میں کوئی شہری ترکی کا سفر نہ کرے،کوئی شہری ترکی جانے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات ترک سفیر نےسربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک سفیر احسان مصطفی یوردکول نےکہاپاک فضائیہ کی خودانحصاری کےمیدان میں غیر معمولی ترقی قابل تعریف ہے۔ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوارہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کہا پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر اسٹار ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی اب گانوں کی ڈائریکٹر بھی بن گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے نئے گانے ’’ڈرٹی لٹل سیکرٹ‘‘ میں ناصرف پرفارم کیا بلکہ اس پروجیکٹ کے لیے ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گانے میں اداکارہ وڈانسر نے بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کیا، اور گانا ریلیز ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا۔ گانے میں نورا کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ گانے میں ہدایت کار کی حیثیت سے کام کرنے کے حوالے سے نورا فتیحی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی و وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی رہائش گاہ کا دروہ کیا، مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی و وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ…
لاہور: (ویب ڈیسک) اپنے ہی خلاف 41 گول سکور کرنے والے جنوبی افریقی فٹبال کلب پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جنوبی افریقی کلب پر اس وجہ سے تاحیات پابندی عائد کردی گئی کہ اس نے میچ میں حیران کن طور پر 41 گول اپنے ہی خلاف کئے۔ اس میچ میں اس کلب نے مخالف ٹیم کے 59 گول کے مقابلے میں ایک گول سکور کیا۔ تحقیقات کے بعد یہ سامنے آیا ہے کہ یہ کام میچ فکسنگ کی وجہ سے کیا گیا کہ ایک کلب نے اپنے ہی خلاف اتنے گول سکور…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ہدایت لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کوساتھ ملا کردھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب تک زراعت ٹھیک نہیں ہوگی تب تک ملکی سیکیورٹی خطرے میں ہے، زراعت دنیا کا ایشوہے، یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے قحط کا خوف ہے،…
پونے: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار و کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث شارپ شوٹر سنتوش جادھو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مطلوب شارپ شوٹر سنتوش جادھو کو پونے پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والا جادھو ایک سال سے فرار تھا، اب اسے اس کے ساتھی ناگناتھ سوریاونشی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ سنتوش جادھو اور اس کے ساتھی کا نام سدھو موسے والا کے قتل کیس کی تحقیقات میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ یواین قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حالیہ انسانیت سوز واقعات پر پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی تسلط کیلئے فورس کا استعمال کررہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو دباکرحقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے5 اگست 2019 سےابتک 621 کشمیریوں کوشہیدکیاگیا، بھارت کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے بڑے پیمانے ہر سفارتی کوششیں شروع کردی ہیں، جرمنی، امریکہ سمیت دیگر اہم ممالک نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کی طرف سے کی جانے والی اہم پیشرفت پر تعاون کے حوالے سے جزوی آمادگی ظاہر کی ہے،جس کے باعث پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے روشن امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ حناء ربانی کھر کے حالیہ دوروں میں فیٹف…
