Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مابین اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ سربراہ جے یوآئی پاکستان مولانا خان شیرانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔ سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں حکومت کی جانب سے بی جے پی ترجمان کےگستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی آوازیں دبانےکی کوششیں جاری ہیں۔ احتجاج کو روکنے کے لیے آسام کے تین مسلم اکثریتی اضلاع میں پابندیاں اور امتناعی احکامات نافذ کردیےگئے، تینوں اضلاع میں جلوس، ریلی، دھرنے اورپوسٹر کی تقسیم پر پابندی لگادی گئی۔ اترپردیش میں گرفتار سماجی رہنما جاوید احمد پر غیر قانونی ہتھیار اور قابل اعتراض پوسٹر رکھنےکے الزامات لگا دیےگئے۔ الٰہ آباد میں گزشتہ روز سماجی کارکن جاوید احمدکا گھر مسمار کیا گیا تھا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نےگھر گرانےکو معمول کی کارروائی قرار دے…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کی چھاپہ مار کارروائیوں میں امام بارگاہوں پر خودکش حملوں کے 2 منصوبہ ساز ہلاک اور 3 کو گرفتار کرلیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں میں داعش خراسان کے دو اہم کمانڈرز یوسف اور محمد آغا مارے گئے۔ نائب وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ دونوں کمانڈرز امام بارگاہوں، پاور اسٹیشن اور الیکٹریکل تنصیبات پر خود کش حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔ چھاپہ مار کارروائی میں داعش کے کارندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کو باکس آفس پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سمراٹ پرتھوی راج فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے سے قاصر رہی، فلم ریلیز ہونے کے دوسرے ہفتے بعد بھی کوئی خاطر خواہ بزنس نہیں ہوا اور اس ہفتے صرف 7.25 کروڑ کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی تیاری میں تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی لیکن اب تک مجموعی کمائی صرف 61.72 کروڑ ہے۔ فلمی شائقین نے سمراٹ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن اور بد انتظامی میں کمی لائی جاسکتی ہے، ٹیکس محتسب کے ادارے نے ٹیکس دہندگان کو بروقت اور فوری ریلیف کی فراہمی کے ذریعے انصاف کی راہ ہموار کی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس کلچر کو عام کرنے اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید بہتربنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شفاف نظام یقینی بنا کر ٹیکس نیٹ میں…

مزید پڑھیں

دوحہ: (ویب ڈیسک) ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم دائم آصف راجہ نے حال ہی میں امریکن کیمیکل سوسائٹی کی ٹریول گرانٹ اور قطر کے شہر دوحہ میں امریکن کیمیکل سوسائٹی کے تحت منعقدہ ایک ریسرچ کانفرنس کے پوسٹر مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے پیر کو کہا ہے کہ طالب علم دائم آصف ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹر عمران ملک کی زیرِ نگرانی پی ایچ ڈی…

مزید پڑھیں

لاہور(ویب ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں بالا آخر ختم ہوئیں،OPPO F21 Pro 5Gباضابطہ طور پر ملک بھر میں آن لائن اور اسٹورز پر خریداری کیلئے دستیاب ہے۔ اپنے ناقابل یقین ڈیزائن،فائیو جی کے باعث تیز ترین انٹر نیٹ کنکشن،6nm پروسیسر اور کیمرے کی شاندار صلاحیتوں کے ساتھ۔لوگ اسے انتہائی پسند کررہے ہیں،لانچنگ کے بعد سے OPPO F21 Pro 5Gکی پسندیدگی اور فروخت کے حوالے سے حوصلہ افزاء اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسٹورز پر فروخت کے پہلے ہی روز لوگوں کی بڑی تعداد نے فون کے شاندار اور منفرد میگا لینس اور میگا پورٹریٹ خصوصیات کا مشاہدہ کیا۔ Qualcomm® Snapdragon™ 695 5Gموبائل پلیٹ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گوگل ماہرین سے ملاقات ، پارلیمنٹ کی ڈیجٹیلائزیش سے متعلق امور پرغور کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گوگل ماہرین کے وفد سے ملاقات کی ہے، وفد کی سربراہی ٹیک ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے کی گئی، ملاقات میں پارلیمنٹ کی ڈیجٹیلائزیش سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹلازیشن سے ممبران اور سٹاف کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا، ڈیجیٹلائزیشن سے اسمبلی کی کارروائی…

مزید پڑھیں

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں استعمال شدہ چائے کی پتی اور کافی کی باقیات سے ایک اہم کیمیکل ہائیڈروجن پرآکسائیڈ بنانے کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اسطرح بہت سہل اور ماحول دوست انداز میں یہ اہم کیمیکل بنایا جاسکے گا۔ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ (H2O2) ایک مفید تجارتی کیمیکل ہے جسے کئی صنعتوں اور کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ روایتی انداز میں اسے بنانا مشکل اور مہنگا عمل ہوتا ہے جس کے ماحولیاتی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ ٹوکیویونیورسٹی آف سائنس اور نارا وومن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چائے اور کافی کی باقیات میں خاص پولی فینولز کا انکشاف کیا ہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر کہا ہے کہ نئی دہلی کے ’جمہوری چہرے‘ کی حقیقت دنیا کے سامنے ہے۔ شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پورا منصوبہ انہیں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی طور پر مزید پسماندہ کرنے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی آلہ کار کو بھارتی مسلمانوں کو سر تسلیم خم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ خیال رہے کہ اتر بھارت میں مودی کی فاشسٹ حکومت نے سہارنپور اور اترپردیش میں گستاخانہ…

مزید پڑھیں