لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ۔ پی پی 7 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری کی۔ پی ٹی آئی نے پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 158سے اکرم عثمان ، پی پی 167 سے عاطف چودھری ، پی پی 168سے نواز اعوان، پی پی 202 سے میجر(ر)…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے اضافے سے ایک لاکھ42 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کم ہوکر 1858 ڈالر فی اونس ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتیں منظور ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت کے الزامات پر ابھی کوئی شواہد میسر نہیں ہے، کرپشن، رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر ٹرائل میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، تفتیشی افسر نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)عمران خان نے سپریم کورٹ میں منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز کو خارج کیا۔الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز خارج کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے پھر بھی…
کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں قتل ہونے والے نوجوان جزلان قتل کیس کا معاملہ،مقتول کے اہل خانہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے تحفظ دینے کی درخواست کردی مقتول جزلان کے دادا صابر علی خان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جزلان کیس کے مرکزی ملزمان کو بچانے کے لیے گڈاپ پولیس نے کیس خراب کرنے کی کوشش کی،قتل میں استعمال ہونے والا پستول ملزم عرفان، حسنین اور احسان کے والد فیض محمد کا ہے،پستول سے متعلق ملزمان اور پولیس کے سینئر انویسٹیگیشن افسر کا خود بیان موجود ہے۔ خط میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں برکی تھانے کی پولیس نے 12 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی ہدایت پر برکی پولیس نے کارروائی کی۔ ملزم قاری امجد نے مدرسے میں پڑھنے آئی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھیں۔ ایس پی عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوری ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ سمیت وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی، اس دوران وزیر اعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، یکم جولائی سے بجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوجائے گی، بجلی کے بند کارخانوں کو چلایا جارہا ہے، رواں ماہ جون میں 5 ہزار…
مظفرگڑھ: (ویب ڈیسک) مظفرگڑھ کے علاقے بٹی بھٹیاں میں ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے والدہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر طالب حسین کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے، خاتون کے شوہر کا بتانا ہے کہ 4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ایک ڈاکو نے مجھ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال…
لاہور: (ویب ڈیسک) بٹ کوائن کی قدر 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت 13 جون کو گھٹ کر 24 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی جو دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔ اس وقت بٹ کوائن کا ایک یونٹ 12 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 619 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ اس نقصان کے بعد مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ فروری 2021…
ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے پہلے 100 دنوں میں ایندھن برآمد کرکے 93 ارب یورو (98 ارب ڈالر) کما لیے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی بیشتر برآمدات یورپی یونین کے رکن ممالک کو کی گئیں۔ یورپی یونین نے یوکرین کی جنگ کے ابتدائی 100 دنوں میں روس سے ایندھن کی مجموعی برآمدات کا 61 فیصد حصہ درآمد کیا۔ واضح رہے کہ اس ایندھن کا سب سے بڑا غیر یورپی درآمد کنندہ ملک چین تھا۔ فن لینڈ میں قائم ایندھن اور صاف ہوا سے متعلق تحقیق کرنے والے ایک آزاد مرکز…
