Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا اور قیمت 204 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف سٹیٹ یبنک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپ ر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 51 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 202 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 203…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں بجٹ اجلاس بارے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر چوہدری پرویز الہی، سابق وزیر اعلی عثمان بزدار اور پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سبطین خان کر رہے ہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز کی گرفتاریوں ،مقدمات بارے احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب کے بجٹ کے بارے ایوان کا اندر کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حسن علی کو موقع دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ کوشش ہو گی شاہین…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین میسنجر ایپ ’واٹس ایپ‘ نے مئی 2022 میں ری ایکشنز فیچر متعارف کرانے کے ساتھ گروپ چیٹ اراکین کی تعداد میں دگنا اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اب واٹس ایپ میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ واٹس ایپ صارفین اب کسی گروپ میں 256 کی بجائے 512 افراد کو شامل کرسکتے ہیں۔یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں ان تمام صارفین کو دستیاب ہے جن کا واٹس ایپ اپ ٹو ڈیٹ ہے۔ اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں، بجلی کی قیمت میں 8 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں بھی 90 روپے سے زائد اضافہ کرنے جا رہی ہے اور یہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نےتحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں پیش رفت کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں حالیہ پیشرفت کے معاملے پرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پارلیمان میں معاملے کو اٹھانے کے لئے تین رکنی کمیٹی بنادی۔ تین رکنی کمیٹی میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔گزشتہ روز زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے قبائل کے ترقیاتی فنڈز میں کمی کر دی ہے۔ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قبائل کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر ہماری حکومت نے قبائل کی فنڈنگ 3 گنا کر کے 131 ارب روپے کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قبائل کے لیے صرف 110 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے اور قبائل کے ترقیاتی فنڈز میں کمی کر دی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ نون کے رویے پر ہے۔کل کے اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے۔اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں کو اٹھا لیں…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کو خوش نہیں کرسکی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لانے کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خوش نہیں کرسکی اور یہ لوگ ملکی معیشت کو تباہ کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کی اعلی فوجی قیادت کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے اعلی سطح کے ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا ۔ ملٹری وفد کا دورہ 9سے 12جون کے درمیان ہوا۔ وفد کی چینی فوج اور دیگر سرکاری اداروں کے حکام سے بات چیت ہوئی ۔ دونوں ممالک کے فوجی وفود کے مابین اپیکس اجلاس بھی ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ فوجی قیادت نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور چین نے…

مزید پڑھیں