Author: Khabrain News

امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکی جج نے فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست خارج کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبالر کے خلاف درخواست نیواڈا کی ایک سابق ماڈل نے دائر کی تھی۔سابقہ خاتون ماڈل کیتھرین مائیورگا نے الزام لگایا تھا کہ رونالڈو نے 2009 میں لاس ویگاس کے ہوٹل میں ان سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔ تاہم کرسٹیانو رونالڈو نے خاتون ماڈل کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کر دی تھی۔

مزید پڑھیں

برطانیہ : (ویب ڈیسک) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے خلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افرادکی جانب سے شرکت کی گئی اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کو گستاخانہ بیانات پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے۔ گستاخانہ بیانات کا پس منظر واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ…

مزید پڑھیں

گلگت : (ویب ڈیسک) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ گلگت میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ کے دوران حریف باکسر کے ان فٹ ہونے پر عثمان وزیر فاتح قرار پائے۔ خیال رہے کہ لالک جان اسٹیڈیم میں ہوئے مقابلوں میں 10 ملکوں کے باکسرز نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ سہہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔ بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے لیکن ملتان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 662 میگاواٹ ہو گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگاواٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 4 ہزار 930 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 307 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 606 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔ بگاس سے چلنے والے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے کے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لیجانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو انعام دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرات کی بے لوث مثال قائم کرنے کے اعتراف میں ڈرائیور فیصل بلوچ کو کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیا گیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر ڈرائیور فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔ ڈرائیور فیصل بلوچ نے 7 جون کو کوئٹہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے 4 سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے سخت شرائط پر معاہدہ اور ڈالر 115 سے 189 پر لے جانے، مہنگائی، بے روزگاری کے ثمرات کا بھی اعترف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں لیے قرض پاکستان کی تاریخ میں لیے گئے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ہتھیاروں سے تنگ امریکی شہری سڑکوں پر نکل آئے، گن وائلنس کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ دارالحکومت واشنگٹن کے نیشنل مال پر چالیس ہزار افراد جمع ہوئے، مظاہرین نے اسلحہ رکھنے کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے، احتجاج میں شریک افراد نے ہتھیاروں سے نجات کے نعرے لگائے، مظاہرین نے امریکی پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ اسلحے کے خاتمے کے لیے فوری قانون سازی کریں۔ امریکا میں گزشتہ ماہ 18سالہ ملزم کی فائرنگ سے سکول کے 19 کمسن طالب علم مارے گئے جس کے بعد ہتھیاروں پر پابندی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکا کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت پانچ ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی ہے۔ پونے چار لٹر کا گیلن ایک روز پہلے چار ڈالر نوے سینٹ کا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ہفتے کو پٹرول کی قیمت پہلی بار 5 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے، امریکا میں ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 62 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صدر جوبائیڈن کےلیے درد سر بن گئی ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب رواں سال نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہونے جارہے…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلر ڈائس نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نیوٹرل ہے ، سیاسی حالات پر تبصرہ نہیں کرسکتے ۔ جیف ایلر ڈائس نے ایک انٹرویو میں پاک بھارت کرکٹ بحالی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور دونوں ٹیمیں اچھا پرفارم کر رہی ہیں ، ہر ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں ، امید ہے دو ہزار پچیس میں چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی ہوگی جس میں…

مزید پڑھیں