اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدرمملکت عارف علوی نے بھارت میں مسلمان مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی سخت مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 2 بے گناہ مظاہرین شہید ہوئے جبکہ سیکڑوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، عالمی برادری ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ مظاہرین پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی فوٹیج خوفناک ہے، پاکستان بھارتی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، بھارت توہین آمیز ریمارکس کے…
Author: Khabrain News
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جن کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
کیف : (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ گزشتہ چار ماہ سے جاری لڑائی میں سرخرو یوکرین ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم یقینی طور پر اس لڑائی میں سرخرو ہونے جا رہے ہیں۔ جو روس نے ہم پر مسلط کی۔ یہ یوکرینی میدانِ جنگ ہے، جہاں مستقبل کی دنیا کے ضوابط طے ہو رہے ہیں۔ یوکرینی صدر نےخوراک کی قلت کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کی وجہ سے ہم زرعی اجناس برآمد کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ اگر ایسا جاری رہتا ہے، تو دنیا بھر میں خصوصاﹰ…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ہی سیاحوں ںے آزاد کشمیر کے بالائی مقامات کا رخ کرلیا ہے، سیلانی حسین وادیوں میں پورا دن گھومتے اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں لوگوں نے آزاد کشمیر کے صحت افزا اور ٹھںڈے تفریحی مقامات میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ شہری فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ دارالحکومت مظفرآباد کے قریبی تفریحی مقامات پر حسین موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ سیاح پیر چناسی ، سراں اور اس کے قرب وجوار میں کھلے میدانوں اور…
سری نگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا، دو روز میں شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی۔ دوسری جانب بھارت میں بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیان کے خلاف مظاہروں کے دوران گذشتہ روز بھارتی پولیس نے 2 مسلمان مظاہرین شہید اور درجنوں کوزخمی کر دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں بھارتی پولیس نے 2 مظاہرین کو گولی مار دی اور 227سے زائد افراد کو سڑکوں پر نکالی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ پھر التوا کا شکار ،صوبائی وزیر خزانہ کی حلف برداری کھٹائی میں پڑ گئی۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات اور دیگر مسائل تاخیر کی وجہ ہیں۔ مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے تحفظات سمیت دیگر مسائل پر کابینہ کے حلف اٹھانے کا معاملہ ملتوی ہو گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وزارت خزانہ نہ ملنے پر اپنے…
لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی پنجاب کے مختلف علاقوں اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعد از دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ سندھ میں دادو، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بعد از دوپہربادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی حکام نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو چین سے آزاد کرانے کی کوئی بھی سازش کی تو بیجنگ کی طرف سے اعلانِ جنگ ہوگا۔ بی بی سی کے مطابق چین کے وزیر دفاع وی فینگ نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے سنگاپور میں ایک ایشیائی سیکورٹی سربراہی اجلاس میں ملاقات کی۔ وی فینگ نے آسٹن کو بتایا کہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے سے بیجنگ کے پاس سوائے جنگ کے اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ وی فینگ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اعلان کیا ہےکہ اب مملکت میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور مٹی کے تیل کی قیمتوں پر ہر سال نظر ثانی کی جائے گی۔ سعودی پیٹرولیم وگیس کمپنی آرامکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے سلینڈر اور مٹی کے تیل کی قیمتیں اب سالانہ بنیادوں پر متعین کی جائیں گی۔ آرامکو کے مطابق ایل پی جی اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق 11 جون 2022 سے ہوگیا ہے اور مقامی سطح پر قیمتوں کا تعین حکومتی طریقہ کار کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ صدر پاکستان نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف ’ہندوتوا‘ گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف حیلے بہانوں سے بلا روک ٹوک اور ریاستی سرپرستی میں تشدد بھارت میں اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا عکاس ہے۔ صدر کا کہناہے کہ ہندوستان اپنی ہندوتوا پالیسیاں ترک کرے، اقلیتوں کو نشانہ بنانا، اُنکےمذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے،بھارت اپنی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تشدد اور…
