نارووال: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ملک کی معیشت کا بہت نقصان کیا ، 2018میں نیا پاکستان کے نام پر ایک اناڑی نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا ، پاکستان کے مستقبل کا دارومدار نوجوانوں پر ہے، حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں نوجوانوں کے لئے ایک خطیر رقم مختص کی ہے ۔ نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018میں نیا پاکستان کے نام پر ایک اناڑی نے ملک کا نقصان کیا اور ملک کو…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے طاقتور حلقے جاری سیاسی و معاشی بحران سے پریشان ہو چکے ہیں۔ بجٹ کے بعد حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہو جائے گی۔ بنی گالہ میں اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے، مضبوط قیادت شفاف الیکشن کے ذریعے ہی سامنے آ سکتی ہے، چیری بلاسم اینڈ کمپنی الیکشن کمیشن میں اپنے بندے بٹھا…
قصور: (ویب ڈیسک) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا۔ قصور تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر مظفر نامی شہری زندگی کی بازی ہار گیا، واردات کے بعد ملزمان اسلحہ پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے ہیں، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چڑیا گھر نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جس کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ششد رہ گئےہیں۔ پارک کے سیکیورٹی کیمرا نے چڑیا گھر کی باڑ کی دوسری جانب ایک نامعلوم مخلوق کی تصویر کھینچی جو دو پیروں پر کھڑی تھی اور اس کے نوکیلے کان تھے۔ ٹیکساس کے شہر امرِیلو نے فیس بک پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امرِیلو چڑیا گھر نے چڑیا گھر کے باہر تاریکی میں ایک عجیب و غریب تصویر کھینچی۔ کیا یہ کوئی شخص ہے جو ایک عجیب و غریب ٹوپی…
لاہور: (ویب ڈیسک) سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے، سیمنٹ کی بوری مزید 100روپے اضافے سے 1100 روپے ہوگئی ہے۔ تین ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 400 روپےکا اضافہ ہوچکا ہے اور سیمنٹ کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 1100 روپےتک پہنچ گئی ہے۔ سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہےکہ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔ ذرائع کےمطابق سیمنٹ کی قیمت میں اضافےکی بڑی وجہ مہنگا کوئلہ، زیادہ شرح سود اور بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ صورت حال…
ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ مفتاح اسماعیل کا اکنامک سروے ہمارے دور کی معیشت کی تعریف کر رہا ہے، وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ کے قریب ہے۔ ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پیٹرول کی قیمت مزید بڑھانےکی بات کر رہے ہیں، بلاول کہتے تھے یہ پی ٹی آئی ایم ایف ہیں، آپ تو نہیں ہیں، تو آئی ایم ایف کو مسترد کردو، ان کا مقصد نیب کو ختم کرنا تھا کردیا، میثاق معیشت یہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے بعد ملک میں ہنگامہ اور خوف ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف نکالے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں روک کر ہندوستانی سفارتخانے کی حفاظت میں مصروف ہے جبکہ حکمران بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی مسلمان ملک نے بھارتی سفیر کو ملک بدر نہیں کیا لیکن ہمیں اپنے حصے کا فرض ادا کرنا ہو گا۔ بھارت میں مسلمانوں…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق کی جوڑی اہم سنگ میل کے قریب پہنچ گئی۔ گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دونوں بیٹرز کے درمیان دوسری وکٹ پر 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، دونوں بیٹرز 2021ء سے اب تک 8 مواقعوں پر 100 رنز سے زائد کی شراکت داری کرچکے ہیں۔ امام الحق اور بابراعظم کو ماضی کے لیجنڈز بیٹرز محمد یوسف اور یونس خان کی جوڑی کا ریکارڈ توڑنے کے لئے صرف ایک سینچری درکار ہے۔ اس سے قبل یونس خان اور محمد یوسف کی جوڑی نو…
تہران: (ویب ڈیسک) ایران اور وینزویلا کے درمیان آئندہ 20 سال کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے دونوں ممالک ایران اور وینزویلا کے درمیان ہونے والے معاہدے میں تیل، پیٹرو کیمیکل، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے دورہ ایران کے دوران باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اواگادوگو: (ویب ڈیسک) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں ساحلی صوبے سینو میں پولیس قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ برکیینا فاسو کی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اہم سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس پر اہلکاروں نے سخت مزاحمت کی اور جوابی کارروائی میں…
