Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانونی امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز انیشی ایٹوز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا،وہ ممالک جہاں افغان شہریوں کو امیگریشن مل چکی ہے وہ ان شہریوں کیلئے پاکستان کا راہداری ویزا حاصل کرنے کے لئے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کے علاوہ نئی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ 2022-23 پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ فضل الرحمن اور چودھری شجاعت نے کہا کہ قومی حکومت عوام…

مزید پڑھیں

سکرے: (ویب ڈیسک) بولیویا کی عدالت نے 2019 کے سیاسی بحران کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر سابق صدر جینین اینز سمیت اُس وقت کے مسلح افواج کے سابق کمانڈر ولیمز کلیمن اور پولیس چیف کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا کی عدالت نے 2019 میں منتخب حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر خود حکومت میں آنے کے غیر آئینی اقدام پر سابق حکمرانوں اور فوجی کمانڈرز کو سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت نے 54 سالہ سابق صدر جینین اینز، سابق فوجی کمانڈر ولیمز کلیمن اور سابق…

مزید پڑھیں

پریٹوریا: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں تیز رفتار ٹرک نے مسافر بردار بس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں دارالحکومت کی مصروف ترین ہائی وے پر مسافر بردار بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار اور بے قابو ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔ خوفناک حادثے میں 15 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتام منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سندھی بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ ایک کمرشل کی ہے اور اس ویڈیو میں انہوں نے سندھی انداز اپنایا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں سندھی زبان کا جملہ لکھا کہ ‘ڈاڈھو سٹھو’اور ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں سندھی فلمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس اس دلچسپ کمرشل کی ویڈیو میں دیکھایا…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) مشہور ِ زمانہ سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ کی تیسری سیریز’جراسک ورلڈ ڈومینین‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جراسک ورلڈ ڈومینین اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی متوقع فلموں میں سے ایک ہے اور ہالی ووڈ اسٹار کرس پریٹ کے دنیا بھر میں موجود مداح اس فلم کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔ تاہم اب یہ فلم دنیا بھر کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا…

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ: (ویب ڈیسک) اگرچہ یہ عجیب خبر لگتی ہے لیکن نیوزی لینڈ نے گائے اور بھیڑوں کی ڈکار پر ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گائے اور دیگرمویشیوں کے ڈکارنے سے میتھین گیس فضا میں داخل ہوتی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی طرح ایک بدنامِ زمانہ گرین ہاؤس گیس اور فضائی حدت یا گلوبل وارمنگ کی وجہ بن رہی ہے۔ اس طرح 50 لاکھ آبادی والا نیوزی لینڈ مویشیوں کی ڈکار پر ٹیکس عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن سکتا ہے۔ اس کے اخراجات کسانوں سے گرین ہاؤس…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے ایسی بیٹری تیار کی ہے جو نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پر کام کرسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کیمیکل انجینیئرز کی جانب سے شائع کیے جانے والے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے لیتھیئم آئن بیٹریوں کو منفی 35 ڈگری سیلسیئس تک کے کم درجہ حرارت میں چلایا۔ اس اقسام کی بیٹریاں دو برقی طور پر چارجڈ پلیٹس کی ’پازیٹیو‘ جانب سے کام کرتی ہیں جہاں سے آئنز خارج نکلتے ہیں۔ یہ آئنز مثبت پلیٹ کی جانب سے الیکٹرولائٹ سے گزر کر منفی پلیٹ تک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجٹ 2022-23، میں گاڑیاں، موبائل، سگریٹ، کھاد ، ائیر ٹکٹ مزید مہنگے، ٹریکٹر، زرعی مشینری، سولر پینل اور خوردنی تیل کے بیج سستے ہوئے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق 30 ڈالر سے 701 ڈالر تک کے موبائل فون پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے کی لیوی عائد کی گئی ہے، 1600 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس دگنا کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی سفر کے لیے بزنس اور فرسٹ کلاس ائیرٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی 10 ہزارسے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر شریک ملزمان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کر لی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ہوئی۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور 3 ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور ایف آئی اے کے وکیل فاروق باجوہ نے بتایا کہ تینوں ملزمان دیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ…

مزید پڑھیں