Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) بیرون ملک سے چھٹیوں پر آئے شہری کو اغوا کرنے اور اس سے تاوان لینے کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغواکیا اور 2 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سی آئی اے کے 4 اہلکاروں نے ملزم مقصود کے ساتھ مل کر واردات کی، ملزمان دبئی پلٹ شہری کو گرین ٹاؤن سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اس سے لوٹ مار کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ…

مزید پڑھیں

رحیم یار خان: (ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں باغ مالک کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں پیش آیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے باغ مالک سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان گرفتار نہ کیے جا سکے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا : (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات اور آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات کی مشاہداتی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 26 فیصد سے زیادہ واقعات میں لوگ ملوث تھے جبکہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنے کی وجہ بنی۔ اس کے علاوہ بارشیں کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ یا محفوظ جنگلات…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر تمام سبسڈی ختم کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کے لیے بڑی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ بجٹ میں کے الیکٹرک کے لیے ایک بار پھر 80 ارب روپے کی بھاری سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاور سیکٹر کی سبسڈی میں 502 ارب روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے اور اسے 1072 ارب روپے سے کم کر کے 570 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ آئی پی پیز کے لیے سبسڈی 434 ارب روپے سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالت (ص) کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی اور کہا کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید…

مزید پڑھیں

ترکی : (ویب ڈیسک) ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن نے ورلڈ ایتھنو اسپورٹس کانفیڈریشن کے تعاون سے کبڈی کو ترکی میں جاری پانچویں ایتھنو کلچر (علاقائی تہذیبوں کے) فیسٹیول میں متعارف کروا دیا. اس سلسلے میں نمائشی میچ پاکستان اے اور پاکستان بی کی ٹیمز نے کھیلا۔ پاکستان کی جانب سے ترکی جانے والے دستے کی قیادت صدر ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن نواب فرقان خان کر رہے تھے۔ اس رنگا رنگ فیسٹیول میں 30 سے زائد ممالک نے اپنے روایتی کھیل متعارف کروائے جس کے بعد سب سے زیادہ پذیرائی کبڈی کو حاصل ہوئی۔ اس سلسلے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کردیئے گئے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی تفصیلات جاری کیں۔ بجٹ تجویز کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس استثنیٰ ہو گا اور 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر 100 روپے ٹیکس ہو گا۔ بجٹ میں 12 لاکھ سے 24 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 7 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ 24 لاکھ سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس 150 ارب روپے سے بڑھا کر 200 ارب روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سگریٹ کا شعبہ بہت زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے اور ہم نے اس پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا ہے جسے تین کمپنیوں پر لگا دیا گیا ہے جبکہ مزید کمپنیوں پر بھی لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سگریٹ پر جمع ہونے والا…

مزید پڑھیں

جنیوا : (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید معاشی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین ترین انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کے ترجمان ژینس لائرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ سری لنکا میں بے مثال معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں لاکھوں افراد کو پہلے ہی امداد کی ضرورت ہے۔ لائرکے نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے مطابق اس تشویش کو دور کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس بجلی، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کا لب لباب عمران خان تھے۔ عمران خان نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کر کے ظلم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم ختم ہونی چاہیے اور مزید سخت فیصلے…

مزید پڑھیں