تازہ تر ین

حکومت کا سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس 150 ارب روپے سے بڑھا کر 200 ارب روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سگریٹ کا شعبہ بہت زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے اور ہم نے اس پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا ہے جسے تین کمپنیوں پر لگا دیا گیا ہے جبکہ مزید کمپنیوں پر بھی لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال سگریٹ پر جمع ہونے والا ٹیکس 150 ارب روپے ہے اور اسے آئندہ مالی سال میں بڑھا کر 200 ارب روپے کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain