اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال اب بھی 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 119 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے، آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں، مزید مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہا اقتصادی ٹیم کا بجٹ سازی میں بھرپور محنت اور کردار پر شکر گزار ہوں۔ پاکستان اس وقت مشکل وقت…
لاہور : (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مہنگائی کی مجموعی شرح 23.98 فیصدریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 2.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح23.98 فیصدتک جا پہنچی ہے جو ملکی تاریخ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 33 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ اسی دوران 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات…
لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بجٹ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کا اجلاس 13 جون کو طلب کرلیا، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2022-23 بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور سالانہ اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔ مالی سال 2022-23 کا صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا، بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جائے گا، عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی۔ صوبائی بجٹ میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا، استدعا ہے پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ…
لاہور :(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن ثابت ہوتی تو منہ چھپاتا پھرتا، تمام کیسز جھوٹ کا پلندہ ہیں، جن پر منوں مٹی پڑے گی۔ تفصیلات کےمطابق سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میرے وکیل نے میری ضمانت کے حوالے سے تمام دلائل دے دیے ہیں، میرا حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے حوالے سے اپنی صفائی دوں، میرے خلاف…
کراچی :(ویب ڈیسک) پاپ اسٹار جسٹن بیبر اعصابی بیماری ریمسے ہنٹس کا شکار ہو گئے۔ جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر اپنی بیماری کے بارے میں پرستاروں کو آگاہ کیا۔ بیماری کی وجہ سے انہوں نے تمام کانسرٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔ یہ بیماری چکن پاکس پھیلانے والے وائرس سے ہوتی ہے۔ چکن پاکس پھیلانے والا وائرس کئی سال بعد جسم میں دوبارہ فعال ہو سکتا ہے اور اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے۔ لقوے سے ملتی جلتی اس بیماری میں نصف چہرہ فالج زدہ ہو جاتا ہے۔ چہرے کے نصف حصے پر آنکھ جھپکنا، مسکرانا یا چہرے کی تاثرات دینا…
کراچی :(ویب ڈیسک) حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا۔ ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد خریدنے پر ڈھائی سو فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ گاڑی کی خریداری پر دو سو فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ ڈھائی کروڑ مالیت کی ایک سے زائد جائیداد رکھنے والوں پر بھی ٹیکس لگے گا۔ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا پانچ فیصد کرایہ یا فکس آمدن تصور ہوگا اور اس پر ایک فیصد ٹیکس لگے گا۔ نادرا کسی شخص کی آمدن اور اثاثوں کا حساب لگا کر واجبات کا تعین کرے گا۔ایف بی آر نادرا کے تعین کردہ واجبات وصول کرے…
کراچی :(ویب ڈیسک) آرٹس کونسل کراچی میں فلم میکر جوڑی نبیل قریشی اور فضا علی کی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر لانچ کرنے کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے فہد کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا، فہد مصطفی شاہ رخ خان کی طرح با صلاحیت ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ فلم میں مجھے ایک گانے میں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پڑا جو میرے لیے بہت مشکل تھا، آج کل جو حالات چل رہے ہیں اس میں قائد اعظم زندہ باد بہت معنی…
راولپنڈی :(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی راطبے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پہلے ہی پٹرول ،گیس، بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر آ گیا تھا، اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد، قدرتی گیس اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فیکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ غیرملکی ترسیلات اور زر مبادلہ کے زخائر میں کمی معاشی…
