واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے یوکرین کے دفاع اور سلامتی کے لیے مزید 15 کروڑ ڈالر فوجی امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے فوجی امداد کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے یوکرین کو جنگی اسلحہ اور ریڈارز کے علاوہ دیگر ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔ جوبائیڈن نے کانگریس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے لیے مزید 33 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دی جائے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ 24 فروری کو یوکرین پر…
Author: Khabrain News
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عدالت نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت ہوئی اور جسٹس عبد العزیز نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے محکمہ جنگلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگلات سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لکڑی چوری کر کے اس کو آگ لگا دیتے ہیں اور آپ اگر احساس پیدا کریں تو آج اس طرح مارے مارے نہ پھرتے۔ عدالت میں سی این ڈبلیو کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ عدالت نے ٹی ایم اے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے…
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کراچی میں تنظیم سازی پر اختلافات کے معاملے پر علی زیدی نے 5 رکنی شکایتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ 5 رکنی شکایتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فردوس شمیم، خرم شیر، عمران اسماعیل، محمود مولوی، اکرم چیمہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاون کی سطح پر تنظیم سازی پر اعتراضات کے لیے کمیٹی کو شکایات جمع کرائی جائیں۔ کمیٹی اعتراضات کا جائزہ لے کر 48 گھنٹے میں سفارش پیش کرے گی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیئر وکیل اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اشتر اوصاف نواز شریف دور میں بھی بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان، سیلاب کا خدشہ ہے، متعلقہ حکام تمام تر پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام اور متعلقہ مقامی حکام مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اس سال ملک کے بیشتر حصوں اور شمالی حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہوگئی۔ کپاس کی فصل شدید متاثر ہونے لگی۔ کسان پریشان ہوگئے۔ آبپاشی ذرائع کے مطابق رواں سال دریا میں پانی 50 فیصد سے زائد کم ہے، گڈو بیراج پر 60، سکھر پر 41 اور کوٹری بیراج پر 45 فیصد تک پانی کی کمی آئی ہے۔ بیراج سے نکلنے والی نہروں سے صرف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔ کاشتکاروں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں کیلئے پانی دستیاب نہیں۔ دوسری جانب…
پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا سر کر کے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔ سرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کر چکے ہیں۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل پکڑنا ہے تو آج پکڑ لیں ہم تیار ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا۔ ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہا ہے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے۔ عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے…
لاہور: (ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کریں، سابق وزیراعظم اپنے کارکنوں کو بدتمیزی پر اکساتے ہیں، ان کو جوتے پڑیں گے تو یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں لانگ مارچ خونی ہوگا، اگر بیان واپس نہیں لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دوں گا، یہ لوگوں کو اکسانے کے بجائے خود کو آگ لگائیں، یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیے گئے جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین…
