Author: Khabrain News

جنیوا: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران کے باعث سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید اقتصادی اور سیاسی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین ترین انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کے ترجمان ژینس لائرکے نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے جہاں پہلی ہی لاکھوں افراد کو فوری امداد…

مزید پڑھیں

کوالا لمپور: (ویب ڈیسک) سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے دوران امریکا اور چین کے وزرائے دفاع نے سائیڈ لائن پر ملاقات کی اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں 10 سے 12 جون تک شنگریلا ڈائیلاگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے اعلیٰ فوجی اہلکار، سفارت کار اور اسلحہ ساز کمپنیوں کے نمائندے شریک ہیں۔ شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے حاشیے میں سخت حریف ممالک چین اور امریکا کے وزرائے دفاع کے درمیان اہم اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ امریکی…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہر لینکاسٹر کے چھوٹے سے قصبے میں قائم چاکلیٹ فیکٹری میں دو ملازم چاکلیٹ سے بھرے ٹینک میں گرپڑے جنہیں بچالیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر میں اس وقت پیش آیا جب کارکن چاکلیٹ سازی میں مصروف تھے۔ اس کارخانے کا نام ’مارس رگلے پلانٹ‘ ہے جو ایلزبتھ ٹاؤن میں واقع ہے اور یہاں کی آبادی صرف 12 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ اگرچہ اس وقت چاکلیٹ کا مواد نیم مائع کی شکل میں تھا لیکن بہت گرم نہ تھا۔ دونوں ملازم چاکلیٹ میں گرکر پیٹ تک اس میں ڈوب گئے تھے اور انہیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)فنانس بل بجٹ 2022-23 کی دستاویز کے مطابق درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے، درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے، 2 سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی عائد ہوگی۔ فنانس بل بجٹ میں 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے، 5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار روپے، 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے بیٹے احمد نے پڑھائی، عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عامر لیاقت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے 9 ہزار 502 ارب روپے کے بجٹ میں دفاع کے لیے 1450 ارب روپے ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ رواں مالی سال قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 3144 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ رواں مالی سال ڈیفنس پر 1450 ارب روپے، وفاقی حکومت کے اخراجات میں 530 ارب روپے، پنشن پر 525 ارب روپے اور سبسڈیز کی مد میں 1515 ارب روپے خرچ ہوئے۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رواں مالی سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کے ریونیو 6…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئے سال کے بجٹ میں سولر پینل کی درآمد پر ٹیکس زیرو اور سولر پینل کی ڈسٹری بیوشن پر بھی ٹیکس زیرو کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سولر پینل کی درآمد کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز ہے اور 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل کی خریداری کے لیے قرضے ملیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی صنعتوں کی…

مزید پڑھیں

دمشق: (ویب ڈیسک) اسرائیلی طیارے کے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغے جس سے رن وے اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شامی حکومت کے حمایت یافتہ اخبار الوطن کے مطابق اسرائیل نے دارالحکومت دمشق میں ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جب کہ رن وے اور ہوائی اڈے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم چند میزائل ہدف…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کے ہتک آمیز بیانات کے خلاف بھارتی مسلمان سراپا احتجاج بن گئے، ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس کا تشدد بھی مسلمانوں کو سڑکوں پر آنے سے نہ روک سکا، مغربی بنگال، جھاڑکھنڈ اور الہٰ آباد میں درجنوں گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں، متعدد علاقوں میں ہندو انتہا پسندوں نے مساجد پر دھاوا بول دیا۔ بی جے پی ترجمانوں کے ہتک آمیز بیانات، عالمی رد عمل کے بعد بھارتی مسلمان بھی سراپا احتجاج، نماز جمعہ کے بعد بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جامع…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) چین نے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کو ویٹو کرنے کے اپنے اس اقدام کے حق میں کہا کہ خطے میں کوئی نیا تجربہ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کے سفیر ژانگ جون نے مؤقف اختیار کیا کہ شمالی کوریا کو ایک نیا جوہری تجربہ کرتے نہیں دیکھنا چاہتا اس لیے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد کرانے کی امریکی کوشش کو ویٹو کر دیا۔ چین کے سفیر ژانگ جون نے مزید کہا کہ جوہری تخفیف چین…

مزید پڑھیں