تازہ تر ین

پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں آئی سی سی نیوٹرل، سیاسی حالات پر تبصرہ نہیں کرسکتے: جیف ایلر ڈائس

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلر ڈائس نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نیوٹرل ہے ، سیاسی حالات پر تبصرہ نہیں کرسکتے ۔
جیف ایلر ڈائس نے ایک انٹرویو میں پاک بھارت کرکٹ بحالی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور دونوں ٹیمیں اچھا پرفارم کر رہی ہیں ، ہر ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں ، امید ہے دو ہزار پچیس میں چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی ہوگی جس میں بھارت بھی شرکت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک کی میزبانی کرکے پی سی بی نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا سکتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain