Author: Khabrain News

روم: (ویب ڈیسک) اٹلی میں 7 مسافروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا، مسافروں میں 4 ترکی شہری بھی شامل ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق اٹلی میں ایک نجی کمپنی کے ہیلی کاپٹر نے 4 ترکی شہریوں سمیت 7 مسافروں کو لیکر پرواز بھری تھی تاہم ہیلی کاپٹر منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکا۔ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن تاحال لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سراغ نہیں مل سکا۔ ہیلی کاپٹر میں 4 ترکی شہری بھی موجود تھے جو اس کمپنی کے ملازم تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کی ملکیت ہے جو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دیں۔ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگا دیں، پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے، گرفتاری سے بچنے کے لئے تحریک انصاف کے 14رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرلیا، ڈاکٹریاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چودھری، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال نے ضمانت قبل…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) لیور پول کے محمد صلاح اور چیلسی کی سیم کیرر سال کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جس پر انہیں پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔ سپر سٹار کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا، محمد صلاح اور سیم کیرر نے پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، دونوں فٹبالرز نے گذشتہ سال گولڈن بوٹ کا اعزاز بھی اکٹھے ہی حاصل کیا تھا، مصر کے محمد صلاح پی ایف اے ایوارڈ جیتنے والے چھٹے مرد فٹبالر بن گئے، انہوں نے پریمیئر لیگ میں 24 گول سکور کیے۔ محمد صلاح…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) محمد حفیظ نے شان مسعود کو مڈل آرڈر میں آزمانے کا مشورہ دے دیا۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے ٹاپ تھری میں تبدیلی کی ضرورت نہیں لیکن ٹیم کے مفاد میں بہتر فیصلہ ہوگا اگر مڈل آرڈر میں شان مسعود کو آزمایا جائے، ایک پروڈکٹ تیار ہے تو اس کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ شان مسعود تکنیکی طور پر مضبوط بیٹر اور فٹ بھی ہیں، وہ ہر طرح کے اسٹروکس کھیل سکتے ہیں، ٹیم کیلیے سنچریاں بنا کر میچز جتوا سکتے ہیں، ان کو منتخب کرنے میں کوئی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلوکارہ میشا شفیع کی 8 جون کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے۔ رپورٹ کے مطابق 8 جون کو سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی پیکا آرڈیننس سیکشن 20 کےخلاف درخواست پر سماعت کی گئی تھی جس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی جاتی ہے، تاہم ان کے خلاف کرمنل کارروائی اگلی سماعت تک روک دی…

مزید پڑھیں

لیوزیانا: (ویب ڈیسک) کچھ روز قبل امریکی پولیس اہلکار کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک اگوانا نسل کی چھپکلی ادھر ادھر بھٹک رہی ہے۔ یہ اگوانا کی بجائے بیئرڈیڈ ڈریگن قسم کی چھپکلی نکلی اور اب اس نے پولیس افسر سے دوستی کرلی ہے۔ لیوزیانا کے سلیڈیل پولیس کے تھامس سوینٹن اطلاع پاتے ہیں اس علاقے میں جا پہنچے اور دیکھا کہ وہ اگوانا قسم کی چھپکلی کی بجائے ایک دوسری قسم کی چھپکلی تھی جو جنگلی چھپکلی یا بیئرڈیڈ ڈریگن کہلاتی ہے۔ تھامس ویسے بھی پالتو چھپکلیوں کے شوقین ہیں اور انہیں چھپکلی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اگر کوئی خونخوار جانور کسی جاندار تعاقب میں لگ جائے تو اُس کے لیے جان بچانا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے مگر ننھی سی بطخ نے کمال ہوشیاری سے ٹائیگر کو چکما دیا اور جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ انٹرنیٹ پر بطخ کی ہوشیاری اور ٹائیگر کے ناکام ہونے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تالاب میں بطخ مزے تیر رہی ہے کہ اچانک عقب سے ٹائیگر بطخ کے شکار کی غرض سے آگے بڑھتا ہے اور جیسے وہ بطخ…

مزید پڑھیں

بخسل: (ویب ڈیسک) ایئر کرافٹ ساز کمپنی وولو کاپٹر نے اپنی نئی برقی ’فضائی ٹیکسی‘ کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وولو کنیکٹ نامی ایئر کرافٹ کاروباری شخصیات اور مسافروں کو شہری اور نواحی علاقوں میں سفر کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ایئر کرافٹ 249.4 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑںے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 2 منٹ 14 سیکنڈوں تک جاری رہنے والی آزمائشی پرواز میں یہ ایئر کرافٹ سیدھ میں اڑتے ہوئے 64 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ دائیں یا بائیں جانب پرواز کرتے ہوئے 45 کلو میٹر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سعدی ٹاون میں پولیس نے کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی، مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ سچل پولیس نے سعدی ٹاون کے علاقے میں نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کے مطابق تین مسلح ملزمان نے کیش وین کو روکا اور اسلحہ کے زور پر عملے کو یر غمال بنا لیا۔ ملزمان وین میں موجود لاکر توڑ رہے تھے کہ اسی دوران پولیس پہنچ گئی، پولیس کو…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی طبیعت ناسازی کی تصدیق اور تشویشناک حالت کی تردید کردی ہے۔ سابق صدر کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی اہلیہ سابق صدر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ڈاکٹرز معمول کے مطابق ان کا چیک اپ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پھیپڑوں میں تکلیف ہے جس کی ان کو سانس لینے میں مشکلات آتی رہتی ہیں، اس مسئلے کے سبب وہ دو مرتبہ ماضی میں آئی سی…

مزید پڑھیں