تازہ تر ین

بطخ نے ٹائیگر کو کیسے چکما دیا؟

لاہور: (ویب ڈیسک) اگر کوئی خونخوار جانور کسی جاندار تعاقب میں لگ جائے تو اُس کے لیے جان بچانا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے مگر ننھی سی بطخ نے کمال ہوشیاری سے ٹائیگر کو چکما دیا اور جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔
انٹرنیٹ پر بطخ کی ہوشیاری اور ٹائیگر کے ناکام ہونے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تالاب میں بطخ مزے تیر رہی ہے کہ اچانک عقب سے ٹائیگر بطخ کے شکار کی غرض سے آگے بڑھتا ہے اور جیسے وہ بطخ پر حملہ کرنے لگتا ہے، بطخ ہوشیاری کا مظاہرہ کرتی ہے اور پانی میں غائب ہوجاتی ہے۔
بطخ کے غائب ہونے پر ٹائیگر حیران رہ جاتا ہے اور ارد گرد اپنے شکار کو ڈھونڈنے لگتا ہے کہ اسی دوران بطخ کچھ فاصلے پر پانی سے باہر آتی ہے اور ٹائیگر سے دور چلی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain