اسلام آباد )نامہ نگار خصوصی(اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور معروف کاروباری شخصیت ناصر خان کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں چینی سفیر سمیت دیگر سینئر سفارت کاروں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ناصر خان اور ان کے مرحوم بھائی رضا خان کے چین کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط برادرانہ، دوستانہ اور تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ عشائیے کے موقع پر چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، ناصر خان کی رہائش گاہ پر آنا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی اور باہمی تعلقات کے فروغ میں ناصر خان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کا قابلِ فخر دوست ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی چین کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ پاک چین دوستی خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کی علامت ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں اور آنے والے وقت میں یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔اس موقع پر ناصر خان نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی اپنی رہائش گاہ آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین باہمی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط اور مثالی رہے ہیں اور آنے والے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
- سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
- گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
- اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
- اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
- پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
- مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
- سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
- پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
- وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
- پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
- فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
- برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
- تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
- افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
- جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
- جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
- معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
- لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
