Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجٹ دستاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق ملک اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے، مگر پھر بھی ہمیں سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی خرید بہت متاثر ہو گئی ہے، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کی لیکن ان شدید مالی مشکلات اور وسائل کی کمی کے باوجود سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی قوتِ خرید بہتر بنانے کے لیے تنخواہوں میں 10…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دنیا نیوز کو موصول بجٹ دستاویز کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا۔ مسودے کے مطابق اگلے مالی سال تنخواہ دار طبقے کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد پر لائی جائے گی، 1600 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومتی خرچ پر لازمی بیرونی دوروں کے علاوہ تمام دوروں پر پابندی ہوگی، آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا ہے، جی ڈی پی کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت کی طرف سے بڑے کثیر المقاصد ڈیموں کے لیے بجٹ میں 183 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ کی تقریر کے مطابق توانائی سے منسلک شعبہ آبی وسائل ہے، بڑے کثیر المقاصد ڈیموں خاص طور پر دیامربھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ڈیم، نئی گاج ڈیم اور کمانڈ ایریا پراجیکٹس کے لیے بجٹ میں 100 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ چھوٹے ڈیموں ، نکاسی آبی کی سکیموں، کم ترقی یافتہ اضلاع کوترجیح دی گئ ہے۔ بجٹ تقریر کے مطابق توانائی اور آبی وسائل کے پراجیکٹ ایک دوسرے سے منسلک ہیں جن کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 2022-23ء کا چار ہزار ارب سے زائد خسارے کا 9 ہزار 502 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا۔ سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ پیش کیا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ارکان نے بھی شرکت کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے حسب معمول ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا اور اپوزیشن کی نشستیں خالی رہیں۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کرنا اعزاز…

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے شاہینوں کو میدان میں اتار دیا۔ واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 306…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر اسٹار اور دبنگ خان، سلمان خان پر قاتلانہ حملہ کی سازش ناکام، حملہ آور گھر تک پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شارپ شوٹر سلمان خان کو ان کے گھر کے باہر قتل کرنے کے لیے کچھ ہی فاصلے پر موجود تھا، تاہم اداکار کو مبینہ طور پر مخبری وجہ سے بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے منسلک لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھیجے گئے بندے نے ہاکی کیس میں گن چھپا رکھی تھی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اپر کوہستان کے علاقے پانی باہ میں پولیس موبائل وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبلز جاں بحق ہو گئے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق پولیس وین گشت پر تھی کہ حادثہ پیش آ گیا، گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو اور مقامی افراد نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر آر ایچ سی داسو منتقل کریا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کانسٹیبلز کا تعلق ضلع صوابی سے ہے جو اپرکوہستان میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے بجٹ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے پولیس کو دعا زہرہ کے سسرال والوں کوہراساں کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں دعا زہرہ کی ساس کی طرف سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کو دعا زہرہ کے سسرال والوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق دعا زہرہ جس کے ساتھ جانا چاہے جائے، عدالت نے دعا زہرہ کے پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی اورسکیورٹی وجوہات پردعا زہرہ کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

مزید پڑھیں

ملائیشیا : (ویب ڈیسک) ملائیشیا نے لازمی سزائے موت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس وقت مختلف جرائم جیسے قتل، دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سنائی جاتی ہے۔ اب ججز کی جانب سے ان جرائم کے مقدمات میں سزائے موت سے ہٹ کر بھی دیگر مناسب سزاؤں کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔ ملائیشین وزیر قانون وان جنیدی توانکو جعفر نے ایک بیان میں بتایا کہ ماہرین کی رپورٹ میں متبادل سزائیں تجویز کی گئی تھیں اور ان کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے لازمی سزائے موت والے 11 جرائم کے لیے متبادل سزاؤں پر غور…

مزید پڑھیں