واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے ساتھ مل کر سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں اور مخصوص شعبوں میں پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی امداد کی بحالی سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ یہ…
Author: Khabrain News
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں متحرک عرب عسکری اتحاد نے یمن کے حوثی باغی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام سات سالہ جنگ کے خاتمے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ گزشتہ ہفتے عسکری اتحاد نے سعودی عرب کے خلاف مبینہ طور پر کارروائیوں میں ملوث 163 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی پریس ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یہ عمل شروع ہوچکا ہے اور قیدیوں کی منتقلی یمن میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ دارالحکومت صنعا اور جنوبی بندرگاہی شہر عدن میں تین مرحلوں…
بغداد: (ویب ڈیسک) عراق کے مختلف علاقوں میں مٹی کے شدید طوفان سے ایک شخص ہلاک اور5ہزارافراد سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔ عراق کی وزارت صحت کے مطابق عراق کے مختلف شہرگرد کے شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔یہ ایک ماہ میں عراق میں آنا والا ساتواں مٹی کا طوفان ہے۔ دارالحکومت بغداد اورنجف سمیت مختلف شہرنارنجی اورپیلے گرد کے غبار اوربادلوں سے ڈھک گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5 ہزارسے زائد افراد کوسانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔مٹی کے طوفان سے عراق…
لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف 24 مئی سے شیڈول ہوم سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کا کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کی اس سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز رکھے گئے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم کپتان بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا دبئی میں انٹرنیشنل ویمن لیگ کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈکپ میں ناقص ترین…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر راکٹ کی رفتار سے پرواز کررہا ہے اور اس سال بھی مقبولیت میں سب سے آگے ہے لیکن صارفین کے لحاظ سے نہیں بلکہ ویڈیو پر گزارے گئے کل وقت کے لحاظ سے اب بھی سرِ فہرست ہے۔ اس کے باوجود ممتاز ٹک ٹاکر ایک عرصے سے انتظامیہ سے خفا تھے جس میں ویڈیو چھوٹی ہونے کی وجہ سے اشتہارت کی شمولیت، ناکافی فنڈنگ اور دیگر مالیاتی ترغیبات شامل ہیں۔ اب ٹک ٹاک نے پلس پروگرام کے ذریعے اس کا ازالہ کرنے کی سنجیدہ…
براسیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل میں ’میری گومس‘ نامی 121 سالہ ضعیفہ کو دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دیا جارہا ہے تاہم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے فی الحال تصدیق نہیں ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میری گومس 16 جون 1900ء کو پیدا ہوئیں اور اس حساب سے ان کی عمر 121 برس بنتی ہے۔ برازیل کی میڈیکل ٹیم نے ’موم جیزز‘ نامی گاؤں سے طویل العمر خاتون کا سراغ لگایا۔ دنیا کی معمر ترین خاتون کا شوہر اور ان کی کوئی اولاد دنیا میں نہیں رہی جس کے سبب وہ اپنی پوتی کے ہاں رہ رہی…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) پاکستان ہو یا جاپان، ہر جگہ چندے کی پیٹیوں پر ہاتھ صاف کرنے والے موجود ہوتے ہیں۔ اب جاپانی مندروں میں ایسے چوروں کو پکڑنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر مبنی سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ بعض جاپانی مندر 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں اور بسا اوقات لوگوں کی آمدورفت محدود اور اسٹاف نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اب سی سی ٹی وی فوٹیج پر مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور اس کی پیش گوئی کرنے والا ایک سافٹ ویئر بنایا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی بنا پر تیار…
پاکپتن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سینئر لیگی رہنما رانا احمد علی ارائیں خون میں لت پت اپنے کمرے میں مردے حالت میں پائے گئے، واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہیں۔ اُدھر قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، لیگی کارکنوں اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد ڈیرہ پر پہنچ گئی۔ دوسری…
کراچی: (ویب ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ وزیراعظم کو لکھے گئے ایف پی سی سی آئی کے خط کے مطابق گرتے زرمبادلہ ذخائر اور مہنگائی کی صورتحال باعث تشویش ہے، غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگائی جائے، لاکرز میں رکھے ڈالرز کو بینکنگ چینل میں لانے کے لیے حکومت مراعات فراہم کرے۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ مہنگی ایندھن و بجلی عوام کو سستی بیچنے کی روش کو فوری…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیپرا نے جنوری 2021 میں ملک میں بجلی کے بلیک آؤٹ پر این ٹی ڈی سی پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے، جرمانہ بجلی کی بحالی میں تاخیر پرعائد کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا تھا اور ملک میں بجلی کی مکمل بحالی میں تقریباً 20 گھنٹے لگے تھے۔ نیپرا نے معاملےکی مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نےمعاملے کی تحقیقات کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی، اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی…
