اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں پر بڑا ٹیکس لگا دیا گیا۔ 30 ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل آنے پر دکاندار کو3 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا۔ 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل آیا تو دکاندار پانچ ہزار روپے ٹیکس دے گا۔ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بل پر 10 ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ مہنگی گھڑیاں اور بڑی کاریں بیچنے والوں پر 50ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کی تجویز ہے۔ وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ فکسڈ ٹیکس دینے والوں کو ایف بی آر تنگ نہیں کرے گا۔ ایف بی آر…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ مالی سال 23-2022 میں تعلیم پر 109 ارب روپے اور صحت پر 24 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے جاری کردہ بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں 67 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے 5 ہزار وظائف شامل کیے گئے ہیں۔ بے نظیر وظائف میں مزید ایک کروڑ طالبعلموں کو شامل کیا جائے گا۔ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے حالیہ بجٹ میں 65 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، اس کے علاوہ 44 ارب…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے۔ ذرائع سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے۔ پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ سات جولائی 1943 کو پیدا ہونے والے 78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ…
لاہور : (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میرے وکیل نے میری ضمانت کے حوالے سے تمام دلائل دے دیے ہیں، میرا حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے…
بھارت ، جھارکھنڈ: (ویب ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب مظاہرین پر فائرنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئیں، مظاہروں میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بھارتی شہر الہ آباد میں بھی گستاخانہ بیانات کے خلاف مظاہروں کے بعد صورت حال کشیدہ ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ نئی دہلی…
لاہور : (ویب ڈیسک) ماحولیاتی تبدیلوں کے باعث بھارت نے لاکھوں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارت میں کیے گیے ایک سروے کے مطابق تقریباً 57 فیصد گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹائے جانے کا انحصار گاڑیوں کی عمر کے بجائے ان کے طے کیے گیے سفر پر ہونا چاہیے۔ یاد رہے بھارتی حکومت نے پچھلے سال لازمی قرار دیا تھا کہ 20 سال سے زائد پرانی ذاتی گاڑیوں اور 15 سال سے زائد پرانی کمرشل گاڑیوں کو سڑک پر لانے کے لیے فٹنس ٹیسٹ لازمی کروانا ہو…
لاہور : (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔ قومی کرکٹر نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا…
لاہور : (ویب ڈیسک) بیرون ملک سے چھٹیوں پر آئے شہری کو اغوا کرنے اور اس سے تاوان لینے کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغواکیا اور 2 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سی آئی اے کے 4 اہلکاروں نے ملزم مقصود کے ساتھ مل کر واردات کی، ملزمان دبئی پلٹ شہری کو گرین ٹاؤن سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اس سے لوٹ مار کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ…
رحیم یار خان: (ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں باغ مالک کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں پیش آیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے باغ مالک سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان گرفتار نہ کیے جا سکے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
خیبر پختونخوا : (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات اور آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات کی مشاہداتی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 26 فیصد سے زیادہ واقعات میں لوگ ملوث تھے جبکہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنے کی وجہ بنی۔ اس کے علاوہ بارشیں کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ یا محفوظ جنگلات…
