کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین میں روس نے تباہی مچا دی، کیف کے علاقے سے ہزارسے زائد لاشیں نکال لی گئیں، یوکرین کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، برطانیہ نے بھی یورپ کے دفاع کیلئے آٹھ ہزارفوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ روسی حملوں نے یوکرین میں لاشوں کے ڈھیر لگا دئیے، کیف کے علاقے سے 1187 ڈیڈباڈیز نکال لی گئیں، زیادہ تر لاشیں شمال مغربی ضلع بوچا سے ملیں، روس نے یوکرین کے مزید چھ اسلحہ اور فیول ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ…
Author: Khabrain News
بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے رمضان المبارک کے آخری جمعے ’’جمعتہ الوداع‘‘ پر بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 40 نمازی زخمی ہوگئے جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد اقصٰی کے صحن میں رمضان کے آخری جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے موجود ہزاروں عبادت گزاروں کو قابض اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ عبادت سے روکے جانے پر نمازیوں نے احتجاج کیا تو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ اسرائیلی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مزید چار ویٹ لفٹر کو ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کیے جانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طلحہ طالب اور ابوبکر کے بعد 4 مزید پاکستانی ویٹ لفٹرز کو معطل کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 6 ویٹ لفٹرز کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی رپورٹ ہونے کے بعد ویٹ لفٹرز کے ساتھ فیڈریشن پر بھی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا۔ کامن ویلتھ گیمز کے لیے منتخب 3 ویٹ لفٹرز کو بھی معطلی کا سامنا ہے۔ یکم مئی کو انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن…
کولمبس: (ویب ڈیسک) اوہایو میں واقع اسٹیک بنانے والی مشہور ریستوران کی شیف خاتون نے دس لاکھ اسٹیک بنانے کا ہدف پورا کیا ہے اور انہیں 5ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا گیا ہے۔ اس خاتون کا نام گیل ڈیوڈلے ہیں جو گزشتہ 20 برس سے لانگ ہارن اسٹیک ہاؤس کی بہت سی دکانوں میں سے ایک میں کام کرتی ہیں جو کولمبس میں واقع ہے۔ یہ کمپنی کی ان چند شیف میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی مدتِ ملازمت میں لاکھوں اسٹیک تیار کئے ہیں۔ اب انہیں پانچ ہزارڈالر کی رقم اور ’گرل ماسٹر لیجنڈ‘ کا اعزاز بھی دیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) شیر کوجنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے، جہاں پروہ راج برقرار رکھنے کے لیے بعض اوقات اپنے سے بڑے کسی جانور پر بھی حملہ کر دیتے ہیں تاہم منہ کی کھاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ شیر کی شکار کی حکمت عملی یہ ہوتی ہے جس پر حملہ کرے اس کی گردن کو نشانہ بنائے تاکہ وہ جانور بے بس ہوسکے اگر کبھی اسے چھوٹا جانور نہ مل سکے تو وہ اپنے سے بڑے جانور کی طرف بھی لپکتا ہے لیکن ایسی صورت میں وہ بچے، حاملہ یا کمزور…
نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی حکومت کے ایک سائنسی تحقیقاتی پروگرام کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس میں غائب کرنیوالے لباس کی تیاری بھی شامل تھی تاہم اب یہ پروگرام ناکارہ ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی حکام کے پروگرام کی تفصیلات کا انکشاف اہم دستاویزات سامنے آنے پر ہوا ہے جن کا تعلق ایڈوانسڈ ایرو سپیس تھریٹ آئیڈینٹفیکیشن پروگرام سے ہے جو اب ناکارہ ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت امریکی دفاعی حکام نے ٹیکس دہندگان کے لاکھوں ڈالر عجیب و غریب تجرباتی ٹیکنالوجیز پر خرچ کئے، جیسا کہ غائب کر دینے والا لباس، کشش…
کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) سمندر کی گہرائی میں ایک عجیب و غریب کیڑا ملا ہے جس کے جبڑے میں تانبے کی غیرمعمولی مقدار ہے اور اسے دیکھ کر ہم ازخود تشکیل پانے والے نئے مٹیریئل بناسکتے ہیں۔ اسے خونی کیڑا یا بلڈ ورم کہا جاتا ہے جو سمندری فرش کی گہرائی میں کئی میٹر گہرا گڑھا کھود کر اندر گھس جاتا ہے۔ اس کے جبڑے سےخاص زہر نکلتا ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ محض ایک سادہ پروٹین کی وجہ سے اس کے جبڑے میں تانبے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو دس فیصد جبڑے کی تشکیل کرتی ہے۔…
کراچی: (ویب ڈیسک) کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شفاعت علی نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں ہونے والے واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔ شفاعت علی نے درخواست کرتے ہوئے کہا حرمین شریفین کو اپنی سیاست کے لیے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عید کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ وہ ان کی کابینہ کے ساتھی عید کے بعد اگلے بجٹ پر متعدد سٹیک ہولڈرز جن میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے لکھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ایک ایسا بجٹ ہو جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کو کم کر سکے۔ جاری کھاتوں کے خسارے…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 امریکی ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 916 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں چارسو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔…
