تازہ تر ین

فی تولہ سونا مزید مہنگا

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 امریکی ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 916 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں چارسو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 512 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1510 روپے اور 1294.58روپے کی سطح پر برقرار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain