تازہ تر ین

خاتون شیف نے 20 برس میں دس لاکھ اسٹیک بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا

کولمبس: (ویب ڈیسک) اوہایو میں واقع اسٹیک بنانے والی مشہور ریستوران کی شیف خاتون نے دس لاکھ اسٹیک بنانے کا ہدف پورا کیا ہے اور انہیں 5ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا گیا ہے۔
اس خاتون کا نام گیل ڈیوڈلے ہیں جو گزشتہ 20 برس سے لانگ ہارن اسٹیک ہاؤس کی بہت سی دکانوں میں سے ایک میں کام کرتی ہیں جو کولمبس میں واقع ہے۔ یہ کمپنی کی ان چند شیف میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی مدتِ ملازمت میں لاکھوں اسٹیک تیار کئے ہیں۔ اب انہیں پانچ ہزارڈالر کی رقم اور ’گرل ماسٹر لیجنڈ‘ کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔
تاہم گیل کہتی ہیں کہ ان کا ریکارڈ ریستوران میں بنتا جارہا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ اپنے کیریئر میں دس لاکھ اسٹیک بنا کر انہیں صارفین کی میز تک پہنچاچکی ہیں۔ تاہم کمپنی نے انہیں اچانک اس سے آگاہ کیا اور خود گیل کو اس کا علم نہ تھا۔ اس موقع پر رقم کا چیک، ایک گولڈ شیف کوٹ اور کئی تحفے بھی دیئے گئے ہیں۔
لانگ ہارت اسٹیک ہاؤس کی امریکہ بھر میں 540 شاخیں ہیں جہاں ہزاروں افراد کام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت کم شیف ایسے ہیں جو اتنی مدت سے یہاں کام کررہے ہیں اور انہیں ایک اعزاز حاصل ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain