Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے بھی ان کی وفات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔ طوبیٰ نے اپنی اسٹوری میں درخواست کی کہ ’میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کرتے ہوئے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کی روات اور بارہ کہو تک توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی حکومت نے بارہ کہو اور روات میٹرو بس منصوبے کیلئے رقم بھی مختص کردی، بارہ کہو فیض آباد میٹرو بس کیلئے بجٹ میں 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ روات فیض آباد میٹرو بس منصوبے کیلئے ایک ارب روپے جبکہ بارہ کہو فیض آباد میٹرو سروس پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ روات سے فیض آباد میٹرو بس منصوبے پر بھی 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ نیو اسلام…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے معاملے پر ان کے اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے اہلخانہ سٹی کورٹ روانہ ہو گئے، ورثا کا موقف ہے کہ بچے اپنے والد کا پوسٹمارٹم نہیں کروانا چاہتے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر پوسٹمارٹم کروانا ضروری ہے۔ دوسری جانب پولیس افسران بھی عدالت روانہ ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو صورتحال سے آگاہ کریں گے، اگر عدالت نے اجازت دی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورپولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود اور اسلم اقبال سمیت14 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں 17 جون تک منظور کر لیں۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے عدالت میں دلائل دیے، ملزمان پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ ، حماد اظہر ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود نے عبوری ضمانتیں دائر کیں۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید ،میاں اسلم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئی جی اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف دھرنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کو 23 مئی کو سرینگر ہائی وی پر احتجاج کی درخوست دی تھی جس پر اسلام آباد انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عمل کیا اور پولیس، رینجرز اور ایف سی کو مظاہرین کے خلاف ایکشن سے روک دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے جاری 40 ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا بجٹ اجلاس 13 جون کو دو بجے ہو گا، گورنر پنجاب نے منظوری دیدی۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حکومت پنجاب کی سمری کی منظوری دیدی ہے، جاری 40 ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور آئندہ مالی سا ل کا بجٹ اجلاس 13 جون کو 2 بجے دن طلب کیا گیا ہے۔ طلب کردہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش اور…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کو فاشسٹ پولیس ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انتقال یا قتل مقصود چپراسی کا ہوا لیکن جس کو فائدہ ہوا اس سانحہ سے، اُسی نے توجہ ہٹانے کے لئے دہشت گردی کے پرچوں میں تحریک انصاف کی قیادت کو آج نامزد کر دیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) حکومت نے غریب، مہنگائی کی ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا دیدیا، لاہورمیں درجہ اول کا گھی اورکوکنگ آئل مزید مہنگا ہوگیا۔ درجہ اول کا گھی 25 روپے کلو، کوکنگ آئل 25 روپے فی لٹر مہنگا ہوا ہے، گھی کی قیمت 555 سے بڑھ کر 580 روپے کلو ہوگئی جبکہ خوردنی تیل کی قیمت 565 سے بڑھ کر 590 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔ خوردنی تیل اور گھی بنانے والے کمپنیوں کی جانب سےنئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے کہا ہے کہ وہ آج سے عدت میں ہیں۔ انسٹاگرام پر دانیہ ملک کی جانب سے متعدد انسٹا اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیے۔ دانیہ نےانسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان پر تنقید کرتے ہوئے عدت سے متعلق سوال کیا گیا۔ تنقید کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ بیوہ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ عدت کریں کیوں کہ جہاں عدت کا حکم ہے وہیں حق مہر کا بھی۔ سوشل…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن نےکھلاڑیوں کے معاوضے کی مجموعی رقم میں اضافہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ومبلڈن میں کھلاڑیوں کے معاوضے کی رقم بڑھا کر ریکارڈ 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالر یعنی 10ارب 20کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مردوں اور خواتین کے سنگلز کی انعامی رقم کم کرکے 25 لاکھ ڈالریعنی 50 کروڑ 50لاکھ پاکستانی روپے سےز ائد کردی گئی جو 2019 کے مقابلے میں تقریباً 15فیصد کم ہے۔ یاد رہے کہ سب سے پرانا گرینڈ سلیم ایونٹ ومبلڈن 27 جون سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں