جنیوا : (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید معاشی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین ترین انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کے ترجمان ژینس لائرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ سری لنکا میں بے مثال معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں لاکھوں افراد کو پہلے ہی امداد کی ضرورت ہے۔ لائرکے نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے مطابق اس تشویش کو دور کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس بجلی، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کا لب لباب عمران خان تھے۔ عمران خان نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کر کے ظلم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم ختم ہونی چاہیے اور مزید سخت فیصلے…
لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہونے کا امکان ہے، پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے 20 کے قریب افراد کل تک حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے، کرنل (ر) ایوب، یاور زمان، ملک تنویر اسلم، بلال یاسین بھی کابینہ اراکین کے حصہ بننے کی توقع ہے، سیف کھوکھر، ذکیاہ شاہ نواز، منشاء اللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ کے بھی حلف اٹھانے کے امکانات ہیں۔ کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے اسپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ پر بحث کرانے کی درخواست کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال اب بھی 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 119 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے، آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں، مزید مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہا اقتصادی ٹیم کا بجٹ سازی میں بھرپور محنت اور کردار پر شکر گزار ہوں۔ پاکستان اس وقت مشکل وقت…
لاہور : (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مہنگائی کی مجموعی شرح 23.98 فیصدریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 2.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح23.98 فیصدتک جا پہنچی ہے جو ملکی تاریخ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 33 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ اسی دوران 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات…
لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بجٹ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کا اجلاس 13 جون کو طلب کرلیا، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2022-23 بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور سالانہ اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔ مالی سال 2022-23 کا صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا، بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جائے گا، عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی۔ صوبائی بجٹ میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا، استدعا ہے پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ…
لاہور :(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن ثابت ہوتی تو منہ چھپاتا پھرتا، تمام کیسز جھوٹ کا پلندہ ہیں، جن پر منوں مٹی پڑے گی۔ تفصیلات کےمطابق سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میرے وکیل نے میری ضمانت کے حوالے سے تمام دلائل دے دیے ہیں، میرا حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے حوالے سے اپنی صفائی دوں، میرے خلاف…
