لاہور : (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں امن، رواداری اور برداشت پیدا کرنے لے لیے حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبال کے سوچ اور افکار پہ عمل ملک کی ترقی کیلئےضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے دربار شیخ علی ہجویری ؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن و برداشت پیدا کرنے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے ان الیکشن میں پوری منصوبہ بندی بنا رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زین قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں اور ن لیگی امیدوار کے کاغذات خاموشی سے منظور کر لیے گئے۔ ہمیں موقع نہیں دیا گیا کہ ہم اپنے اعتراضات کو لیول کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اعتراضات جمع کروا دیئے تھے اور ہم نے کہا ہمارے اعتراضات…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہنگا پیٹرول مزید مہنگا ہوگا۔ حکومت نے لیوی اور سیلز ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے عالمی منڈی میں تیل سستا نہ ہوا تو لیوی لگانا پڑے گی۔ پیٹرولیم لیوی آہستہ آہستہ بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں پیٹرول پر ٹیکس لگانے کی کوشش کریں گے۔ نقصان پر پیٹرول نہیں بیچ سکتے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔ کچھ عرصے کیلئے مہنگائی زیادہ ہوگی۔ یاد رہے کہ بجٹ سے پہلے حکومت نے ایک ہی ہفتے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں پر بڑا ٹیکس لگا دیا گیا۔ 30 ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل آنے پر دکاندار کو3 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا۔ 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل آیا تو دکاندار پانچ ہزار روپے ٹیکس دے گا۔ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بل پر 10 ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ مہنگی گھڑیاں اور بڑی کاریں بیچنے والوں پر 50ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کی تجویز ہے۔ وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ فکسڈ ٹیکس دینے والوں کو ایف بی آر تنگ نہیں کرے گا۔ ایف بی آر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ مالی سال 23-2022 میں تعلیم پر 109 ارب روپے اور صحت پر 24 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے جاری کردہ بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں 67 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے 5 ہزار وظائف شامل کیے گئے ہیں۔ بے نظیر وظائف میں مزید ایک کروڑ طالبعلموں کو شامل کیا جائے گا۔ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے حالیہ بجٹ میں 65 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، اس کے علاوہ 44 ارب…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے۔ ذرائع سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے۔ پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ سات جولائی 1943 کو پیدا ہونے والے 78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ…
لاہور : (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میرے وکیل نے میری ضمانت کے حوالے سے تمام دلائل دے دیے ہیں، میرا حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے…
بھارت ، جھارکھنڈ: (ویب ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب مظاہرین پر فائرنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئیں، مظاہروں میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بھارتی شہر الہ آباد میں بھی گستاخانہ بیانات کے خلاف مظاہروں کے بعد صورت حال کشیدہ ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ نئی دہلی…
لاہور : (ویب ڈیسک) ماحولیاتی تبدیلوں کے باعث بھارت نے لاکھوں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارت میں کیے گیے ایک سروے کے مطابق تقریباً 57 فیصد گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹائے جانے کا انحصار گاڑیوں کی عمر کے بجائے ان کے طے کیے گیے سفر پر ہونا چاہیے۔ یاد رہے بھارتی حکومت نے پچھلے سال لازمی قرار دیا تھا کہ 20 سال سے زائد پرانی ذاتی گاڑیوں اور 15 سال سے زائد پرانی کمرشل گاڑیوں کو سڑک پر لانے کے لیے فٹنس ٹیسٹ لازمی کروانا ہو…
لاہور : (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔ قومی کرکٹر نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا…
