Author: Khabrain News

تہران: (ویب ڈیسک) ایران اور وینزویلا کے درمیان آئندہ 20 سال کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے دونوں ممالک ایران اور وینزویلا کے درمیان ہونے والے معاہدے میں تیل، پیٹرو کیمیکل، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے دورہ ایران کے دوران باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں

اواگادوگو: (ویب ڈیسک) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں ساحلی صوبے سینو میں پولیس قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ برکیینا فاسو کی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اہم سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس پر اہلکاروں نے سخت مزاحمت کی اور جوابی کارروائی میں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معمر ترین 70 سالہ شخص کے نسیم الدین کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے 2 سرٹیفکیٹ موصول ہوگئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے لوہار نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، انہوں نے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ کر شکست دی تھی۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ نے نسیم الدین کی ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر اپلوڈ کی ہے۔ خیال رہے کہ نسیم الدین نے پھر اپنے ریکارڈ کو 21 مرتبہ سیب توڑ کر مزید بہتر کیا تھا۔ نسیم الدین 70 سال کی عمر میں…

مزید پڑھیں

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) روبوٹ کے انسانوں کی طرح دنیا میں گھومنے پھرنے میں تو شاید وقت لگے لیکن سائنس دانوں نے ان مشینوں کو انسان کے جیسا قریب روپ دینے کے لیے انسان جیسی جِلد لگانے کے مقصد کی جانب ایک قدم اور بڑھا دیا ہے۔ اس پیش رفت میں روبوٹ کی انگلی کو صرف جِلد کی طرح کی ساخت ہی نہیں دی گئی بلکہ اسے پانی سے مدافعت کرنے اور خود سے ٹھیک ہونے کی خصوصیات بھی دی گئی ہیں۔ حتی الامکان انسانوں کی مشابہت رکھنے والے انسان نما روبوٹ عموماً صحت کے شعبے اور سروس انڈسٹری میں لوگوں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سردار عثمان بزدار اور سابق وزراء کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں فاروق اعوان، حسنین بہادر دریشک، علی عباس شاہ اور سبطین خان بھی شریک تھے۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو حکومت کی جانب سے اپنے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے آگاہ کیا ۔ پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے پرچے درج کروانے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ خواتین پولیس اہل کاروں کو تھانوں میں بطور ہیڈ محرر تعینات کیا جائے گا۔ سندھ بھر میں خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،خواتین کو تھانوں میں ڈیوٹی افسر بھی تعینات کیا جائیگا،اس سے قبل مختلف تھانوں میں لیڈی ایس ایچ اوز بھی تعینات ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نئی بکتر بند گاڑیاں لانے کی کوشش کریں گے، کچے کے علاقوں میں آپریشن مزید تیز کیا جائیگا ضرورت پڑنے پرایئر ایمبولینس کا استعمال بھی کریں گے۔ غلام نبی میمن…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ملتان سے کراچی آنے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملتان سے کراچی آنے والے بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس میں اتفاق رائے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام فیصلے پارلیمان میں اور پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ہونے چاہئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی کا اعلی سطح کا ہائبرڈ اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی بالخصوص کابل میں تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق حالیہ پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے 16 جون کو خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم 16 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کو خط کے ذریعے بار سے خطاب کی دعوت دی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کو شرکت کی دعوت کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ16 جون دوپہر 11 بجے عمران خان بار سے خطاب کرینگے، وکلاء کو شرکت کی دعوت دی جاتی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بجلی کی قیمت 16 روپے چھوڑ کر گئی، اگلے ماہ کے اندر بجلی فی یونٹ 40 روپے تک ہو جائے گی، پٹرول کی قیمت 300 سے 310 روپے تک فی لٹرتک جائے گی، اوگرا کے مطابق غریب صارفین کے بلوں میں 400 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔ جس کا بل 1350روپے ماہانہ اس کا بل 3400 روپے ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم کے ہمراہ میڈیا…

مزید پڑھیں